Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Dayee-a-Islam
Dayee-a-Islam

Dawati Mizaj ke Shareh

Urdu · 3 min

دعوتی مزاج کے شارح، اسرار مدنی، اسلام آباد۔ آفتابِ علم و عرفاں، عصرِ حاضر کے سب سے بڑے نبض شناس اور اسلام کے دعوتی مزاج کے شارح، مولانا وحید الدین خاں، ہندوستان میں انتقال فرما گئے۔ إنا لله وإنا إليه راجعون. افغان وار اور نائن الیون کے بعد برصغیر کے مسلمانوں پر شدت پسندی اور انتہا پسندی کے پروپیگنڈے کے خلاف انتہائی مؤثر کام کیا، اور اسلام کے مزاج کی زبردست تشریح کی۔

خان صاحب مرحوم سید ابو الاعلی مودودی رحمہ اللہ اور سید ابو الحسن علی ندوی رحمہ اللہ کے معاصر تھے۔ انہوں نے جماعت اسلامی سے علیحدگی اختیار کر کے پولیٹیکل اسلام پر مبنی فکر کو "خیر بات" کہا، اور تعبیر کی غلطی کتاب لکھ ڈالی۔ اس میں انہوں نے سید مودودی مرحوم کے ساتھ اپنے خط و کتابت کے کئی حوالے دیے ہیں۔ مولانا کے بعض تفردات کے وجہ سے ان کو علمی حلقوں میں زبردست تنقید کا سامنا رہا، مگر مجال ہے کہ انہوں نے کبھی مناظرانہ روش اختیار کی۔

علم، دعوت و اخلاق کا نمونہ تھے۔ 10-12 ملکوں کے سفر سے اندازہ ہوا کہ اگر کہیں ایئرپورٹ، جامعہ مسجد یا کسی عبادت گاہ میں مسلمانوں کی نمائندگی موجود ہے تو اس میں ان کی تفسیر کو پایا۔ چھ زبانوں یعنی عربی، انگلش، ہندی، پشتو، سندھی، تھائی میں ان کی اردو تفسیر کا ترجمہ ہو چکا ہے۔ 1976 سے وہ "الرسالے" کے نام سے ماہنامہ میگزین نکالتے رہے۔

اس رسالے کے مکمل مضامین وہ خود لکھتے تھے۔ ان کا طرز تحریر انتہائی شستہ، شگفتہ اور متاثر کن تھا۔ مولانا نے نہ جلسے کیے، نہ گلا پھاڑ کر خطاب کیا، نہ جتھا بنایا، مگر دنیا بھر میں اسلام کے پیغام کو مؤثر انداز میں پیش کیا۔ ہزاروں نوجوان ان سے متاثر ہوئے، ہزاروں لوگ ان کی وجہ سے اسلام سے قریب ہوئے، جبکہ کئی ہزار لوگوں نے الحاد کو "خیر بات" کہا۔

اتنے بڑے داعی کی زندگی کس قدر سادگی سے گزرتی رہی، اس کا اندازہ قریبی دوست لگا سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، آمین۔ ان کے درجات بلند فرمائے، اور ہم لوگوں کو ان کے علمی ورثے سے زیادہ سے فائدے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔ کتاب "داعیِ اسلام" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 144۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.