Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Dayee-a-Islam
Dayee-a-Islam

Eik Taassur

Urdu · 3 min

ایک تاثر، زیل کا تاثر، مولانا وحید الدین خان صاحب کے انتقال سے کچھ دنوں پہلے ایک نوجوان نے لکھ کر دیا تھا: "مولانا، میں نے آپ کی اکثر کتابوں کو پڑھا ہے، بہت کچھ سیکھا ہے، اور بھی سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ آپ نے پورے دل کے ساتھ اپنی ذمہ داری کو ادا کیا ہے۔ اللہ کی مدد سے آپ نے الحاد، یعنی ایتھیزم کے خلاف نہایت اہم کام کیا ہے۔ سائنسی دور میں آپ نے زمانے کو بڑا گہرا علم دیا ہے، جس سے پورا عالم فیضیاب ہو رہا ہے۔

بہت آسان کر دیا ہے آپ نے الحاد کو جواب دینا۔ سائنس کی روشنی میں بھی اور عقل کی روشنی میں بھی۔ میں آپ سے مل نہیں سکتا، اس لیے خیال آیا کہ خط کے ذریعے اپنے دل کی بات آپ تک پہنچا دوں۔ میں نے اکثر لوگوں کو ایک غلطی کرتے ہوئے دیکھا ہے کہ جب وہ کسی کو پڑھتے ہیں یا سنتے ہیں تو اس سے متاثر ہو کر صرف اس کے استدلال کی، اس کے انداز، اندازِ بیان کی تعریف کرتے ہیں، پھر اس کو بھول جاتے ہیں، اس سے جڑتے نہیں۔

میں نے آپ کی کتابوں کو پڑھتے وقت اس سے بندھنے کی کوشش کی ہے۔ نیک انسان اللہ کی نعمت ہیں، آپ بھی اللہ کی نعمت ہیں۔ آپ بڑھاپے کو پہنچ گئے ہیں، اللہ کے پیغام کی دعوت آپ اپنے لرزتے ہونٹوں سے ہم تک پہنچا رہے ہیں۔ یہ سب محنت آپ کیوں کر رہے ہیں؟

یہ اس لیے کہ اللہ نے آپ کو اپنے علم و حکمت سے نوازا ہے۔ آپ اللہ کی تعریف کرنا چاہتے ہیں، آپ انسانوں کو اللہ تک پہنچانا چاہتے ہیں، آپ اللہ کی پہچان کرانا چاہتے ہیں۔ آپ نے اپنی پوری زندگی اللہ کی تعریف، شکر، معرفت حاصل کرنے اور انسانوں تک اللہ کا پیغام پہنچانے میں خرچ کر دی۔ میں سارے انسانوں کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

میں آپ کی والدہ کے، میں آپ کی والدہ کے لیے دعا کرتا ہوں کہ بڑی سنجیدگی سے انہوں نے آپ کی پرورش کی، آپ کے استادوں کے لیے بھی، اور ان سب لوگوں کے لیے بھی جنہوں نے آپ کا ہاتھ بٹایا۔ اللہ تعالیٰ آپ کے والدہ، اللہ تعالیٰ آپ کے والد، والدہ، آپ کی ٹیم کا بڑی خوشی کے ساتھ استقبال کریں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے والد، والدہ، آپ کی ٹیم کا بڑی خوشی کے ساتھ استقبال کریں گے اور اپنے پڑوس میں بسائیں گے۔ عبدالصمد خان، امروحہ، کتاب داعی اسلام، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 102۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.