Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Dayee-a-Islam
Dayee-a-Islam

Mere Mentor, Mere Guide

Urdu · 3 min

میرے مینٹَر، میرے گائیڈ، ڈاکٹر سفینہ تبسم سہار انپور، یو پی۔ میں نے 2007 میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے اپنی پڑھائی مکمل کی۔ اس وقت میرے دل میں یہ خیال آیا کہ میں مولانا کی کوئی کتاب پڑھوں، کیونکہ میرے گھر میں الرسالہ اور دوسری کتابیں آتی تھیں۔ میں نے "God Arises" نام سے مولانا کی ایک کتاب پڑھی، ابھی وہ کتاب پوری بھی نہیں ہوئی تھی کہ مجھے لگا کہ مولانا نے مجھے میرے خدا سے introduce کروایا، introduce کرا دیا۔

میں اندھی تھی، جو اتنے سال سائنس کی سٹوڈنٹ رہنے کے باوجود اللہ کی معرفت نہ حاصل کر سکی تھی۔ مولانا کی کتاب سے یہ معلوم ہوا کہ سائنس کے ذریعے میں خدائی حقیقتوں کو مزید بہتر طور پر پا سکتی ہوں۔ یہ دیکھ کر میں دنگ رہ گئی۔ پھر میں نے الرسالے کا مستقل مطالعہ شروع کر دیا۔

مجھے محسوس ہوا کہ میرے اندر کی پرتیں ہٹا کر، الرسالے کی ideology penetrate کر دی گئی ہے۔ سال 2010 سے میں نے regular طور پر مولانا کی Sunday کلاسوں میں جانا بھی شروع کر دیا۔ اس کے بعد مولانا نے میری سوچ پوری طرح transform کر دی۔ مولانا نے سب سے زیادہ مجھے سوچنا، یعنی art of thinking، سکھایا۔

تدبر، تفکر، اور تبسم پر زور دیا، جس سے میں انجان تھی۔ negative thinking سے نکال کر positive thinking میں جینا سکھایا۔ creative thinking کیا ہے یہ بتایا۔ man-based spirituality کو میں مولانا ہی سے جانا۔

آج میں یہ سوچتی ہوں کہ مولانا نہ ہوتے تو میں اندھیروں میں زندگی کاٹ رہی ہوتی۔ مجھے یہ mission نہ ملا ہوتا تو میں تکاثر کلچر میں جی رہی ہوتی۔ اللہ سے connect نہیں ہو پاتا، اپنے خالق سے حبِ شدید develop نہیں کر پاتی۔ اور یہ میرے لیے سب سے بڑا نقصان ہوتا۔

کیونکہ زندگی ایک بار ملتی ہے، اور اگر زندگی میں انسان کو معرفت نہ ملی تو دوسرا موقع اس کو ملنے والا نہیں۔ میں نے مولانا کو ہمیشہ دو چیزوں کو concern بناتے دیکھا ہے: اپنے لیے معرفت، اور دوسرے کے لیے دعوت۔ یہی کلچر میں چاہتی ہوں کہ میرے اندر بھی پوری طرح سے آ جائے۔ اللہ میری مدد کرے۔

آمین۔ کتاب: "دائیِ اسلام" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 95۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.