← Dayee-a-IslamDayee-a-Islam
Maulana se Yadgar Mulaqat
Urdu · 3 min
مولانا سے یادگار ملاقات: مولانا فیاض الدین عمری، گلبرگہ، کرناٹک۔ 28 مارچ 2008، جمعہ کا دن تھا۔ استفادے کی غرض سے میں نے مولانا وحید الدین خان صاحب سے فون پر ملاقات کا وقت مانگا تھا۔ مولانا نے سی 29 آنے کی اجازت دے دی۔
مولانا نے مجھ سے ہماری دعوتی ٹیم کی ساری سرگرمیوں کو بغور سنا، اور اس مجلس میں مجھ سے کہا کہ آپ داعی نہیں ہیں۔ میں نے حیرت سے استفسار کیا کہ وہ کیسے؟ میں تو 10 سال سے مکمل دعوتی سرگرمیوں میں مصروف ہوں، کیسے آپ یہ کہتے ہیں کہ میں داعی الہٰی نہیں ہوں؟ مولانا نے میری اس کروٹنی کی خاطر مجھ سے پوچھا کہ سچ سچ بتائیے کہ آپ ہندوؤں سے نفرت— آپ کو ہندوؤں سے نفرت ہے یا نہیں؟
میں نے کہا کہ بالکل بھی نہیں۔ مولانا نے پھر پوچھا کہ ٹھیک ہے، آپ کو ہندوؤں سے نفرت نہیں ہے، مگر کٹر وادھ ہندوؤں سے ضرور نفرت ہوگی؟ میں نے جواب دیا کہ ان سے بھی مجھے نفرت نہیں ہے۔ مولانا نے پھر مجھ سے پوچھا کہ بتائیے آپ یہود سے نفرت کرتے ہیں یا نہیں؟
میں نے کہا کہ ہاں، بالکل، میں یہود سے نفرت کرتا ہوں۔ مولانا نے پوچھا کہ آپ ان سے نفرت کیوں کرتے ہیں؟ میں نے کہا کہ اس لیے کہ وہ ہماری خواتین اور بچوں کو قتل کرتے ہیں۔ مولانا نے کہا کہ کیا یہود ہمارے مدعو نہیں ہیں؟
رسول اللہ ان کی طرف بھی مبعوث ہیں یا نہیں؟ میں نے کہا کہ ہاں، ان کی طرف بھی رسول اللہ مبعوث ہیں۔ مولانا نے کہا کہ پھر ان سے نفرت کیسی؟ یاد رکھیے کہ آپ ہرگز ہرگز جنت میں کسی انسان کی نفرت کے ساتھ داخل نہیں ہو سکتے۔
جنت میں داخلے کی شرط نفرت سے خالی ذہن ہے۔ حدیث میں اہل جنت کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ "أفئدتهم مثل أفئدة الطير" صحیح مسلم، حدیث نمبر 2840۔ ان کے دل چڑیوں کے دل کی مانند ہوں گے۔ آپ ابھی اور اسی وقت اپنے دل سے نفرت ختم کیجیے، ورنہ آپ کا جنت میں داخلے کا معاملہ مشکل میں پڑ جائے گا۔
میں نے اسی وقت 28 مارچ 2008 کو مولانا سے وعدہ کیا کہ میں آج کے بعد کسی بھی انسان سے، شکایتوں کے باوجود، نفرت کو روا نہیں رکھوں گا۔ 21 اپریل 2021 کو مولانا کا نئی دہلی کے اپولو ہسپتال میں انتقال ہو گیا۔ مولانا نے انتقال سے کچھ دن قبل اپنے ٹیم ممبرز کو یہ نصیحت کی کہ اس دنیا میں سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ آدمی یہاں اس طرح زندگی گزارے کہ اس کے دل میں کسی کے خلاف ذرا بھی نیگیٹو تھاٹ نہ ہو۔ وہ دنیا سے اس طرح چلا جائے کہ اس کا مائنڈ پوری طرح پازیٹو مائنڈ ہو۔
اس دنیا کی یہی میری آخری دریافت ہے۔ رسالہ، جون تا جولائی 2021۔ کتاب داعی اسلام، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 96۔