Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Dayee-a-Islam
Dayee-a-Islam

Mere Moallim-o-Murabbi

Urdu · 2 min

میرے معلم و مربی عبدالصمد ابن خلیل احمد، سی پی ایس پونا۔ بے شک علما انبیاء علیہم السلام کے وارث ہوتے ہیں۔ حضرت مولانا وحید الدین خان صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے جو علم نبوت سے وراثتِ علم پائی، وہ اپنی مثال آپ ہے۔ میں حضرت مولانا وحید الدین خان صاحب سے مسلسل 50 سال سے منسلک و مربوط رہا ہوں، اور دن بہ دن حضرت کی محبت بڑھتی رہی۔

مولانا مرحوم و موصوف میرے لیے ایک رہبرِ کامل، مربی و معلم شفیق رہے۔ ہم نے حضرت مولانا سے جو علمی و روحانی فیض حاصل کیا ہے، وہ اتنا عظیم ہے کہ میرے پاس اس کو بیان کرنے کے لیے نہ الفاظ ہیں اور نہ صلاحیت و علمی قدرت۔ مختصراً عرض ہے کہ حضرت مولانا سے جو علم و جذبہ میں نے سیکھا، اس سے میرے دین و دنیا سنور گئے۔ ہم نے مولانا سے صبر و استقامت سیکھی، عفو و درگزر کرنا سیکھا، بحث و مباحثوں سے پرہیز و گریز کرنا سیکھا، زمانے سے آگاہ و باخبر رہنا سیکھا، غیر مسلموں کو مدعو سمجھنا سیکھا۔

ورنہ تو غیر مسلموں کو ہم بھی دشمن تصور کرتے تھے۔ نیز محنت و مشقت کرنا، جدوجہد کرنا، مواقع کو استعمال کرنا سیکھا۔ گلے شکوے چھوڑ دیے، لینے والا بننے کے بجائے دینے والا بننا سیکھا۔ لینے والا بننے کے بجائے دینے والا بننا سیکھا۔

علم کو بڑھانا، پڑھنے لکھنے کو مشغلہ بنانا سیکھا۔ تھوڑی ہی سہی، تھوڑا ہی سہی، لیکن سب کچھ اہم و ضروری علم ہم نے مولانا مرحوم و مغفور سے سیکھا۔ جو علم و جذبہ شاید ہم کسی اور سے نہ سیکھ پائے، یہ سب کچھ ہم نے حضرت مولانا سے سیکھا۔ کتاب "داعیِ اسلام" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 90۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.