اے لیڈنگ اسکالر اینڈ تھنکر، مولانا وحید الدین خان صاحب، 1925 تا 2021 کے ساتھ ہی 20ویں صدی کے اکابر علما کی آخری کڑی بھی شاید اختتام کو پہنچی۔ ان کی تحریروں کی سب سے بنیادی خوبی، سائنٹیفک طرزِ فکر پر مبنی ان کے مدلل مباحث تھے؛ انہوں نے بے شمار لوگوں کو متاثر کیا۔ ہم نے بچپن سے جن کو پڑھا اور متاثر ہوئے، ان میں مرحوم بھی تھے۔ ہمارے گھر متعدد رسالے اور اخبارات آتے تھے، لیکن سب سے متاثر کن الرسالے میں مرحوم کی مختصر کالم نما فکر انگیز تحریریں تھیں۔
دہلی آنے کے بعد لال قلعہ دیکھنے کے ساتھ ساتھ ان سے ملنے کی بھی خواہش تھی۔ اجتہاد ہمیشہ اختلاف کو بھی مدعو کرتا ہے، سو ان کے ساتھ بھی رہا۔ البتہ ان کی علمی شان و شکوے سے کسی کو انکار نہیں۔ بالخصوص ان کی کتاب "مذہب اور جدید چیلنج" کا دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں تراجم ہوئے۔
دین و مذہب اور عہدِ جدید کے چیلنجز، اور جدید سائنس ان کے محبوب موضوعات تھے، اور ان کی تفہیم و تعبیر کا منہج انہی پر مبنی تھا۔ پروفیسر اخلاق آہن، جے این یو دہلی، کتاب "داعیِ اسلام"، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 85۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.