Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Dayee-a-Islam
Dayee-a-Islam

Aah! Wo Fikr-e-Akhirat me Anson bahane Wala na raha!

Urdu · 3 min

آہ، وہ فکرِ آخرت میں آنسو بہانے والا نہ رہا۔ عابد حسین رحمانی، فاضل، دارالعلوم دیوبند، سابق امام جامعہ مسجد تھنا منڈی۔ مولانا وحید الدین خان کے ارتحال کے خبر سن کر بہت صدمہ ہوا۔ میں ذاتی طور پر، لڑکپن سے مولانا کو برادرام محمد فاروق مستر کی وساطت سے جانتا تھا، مگر کم سنی اور روایتی طرزِ فکر کے باعث میں ان کی مجالس سے، جب دو مرتبہ وہ راجوری تشریف لائے، بھرپور استفادہ نہ کر سکا۔

البتہ حالیہ 8-10 سالوں میں میں نے مولانا رحمت اللہ علیہ کی کتب سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ بلکہ میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ اگر ان سالوں میں میں نے ان کی تصانیف نہ پڑھی ہوتیں تو رسمی اور رواجی دین کے خول سے کبھی باہر نہ آ سکتا۔ انہوں نے دین کے حوالے سے سمجھایا کہ سب انسان آدم و حوا کی اولاد ہیں، سب انسانوں سے محبت کرنا، صبر اور مثبت سوچ کا طریقہ اختیار کرنا، نفرت کو ذہن سے نکال دینا، اپنا نقصان برداشت کرنا مگر دوسرے کو نقصان نہ دینا، حسد و تعصب سے خود کو محفوظ رکھنا، دشمن کے لیے دعا کرنا، عالمی پس منظر میں اسلام کی پرامن تعلیم پر واضح طور پر لکھنا، اور اسلام کے چہرے سے تشدد کا غبار قرآن و سنت کی روشنی میں ہٹانا، دعوت کو ہزار سالہ غفلت کے بعد اس دور کی چیز بنانا—ایسی بہت سی باتوں میں مولانا مرحوم کو انفرادی حیثیت حاصل ہے۔ سب سے بڑھ کر، اپنی گفتگو میں فکرِ آخرت پر رو پڑنا ان کا خاص سا تھا۔

اب لازماً ہم ان کی کتب، اسفار اور ڈائریوں کو پڑھ کر فکرِ آخرت اور معرفت کا، اور زمانہ شناسی کا سبق لے لیں گے۔ مجھے امید ہے کہ ایسے مخلص بندۂ خدا کا قائم کردہ دعوتی نظم، جو بفضلِ تعالی اب عالمی حیثیت حاصل کر چکا ہے، تا قیامت پھلتا پھولتا رہے گا، اور مرکزِ اسلامی کے ذمہ دار اسی حوصلے اور دانشمندی سے، جو ان کو مولانا سے ورثے میں ملا ہے، قائم و دائم رکھیں گے۔ اللہ نصرتِ غیبی سے اس خلا کو پر کرے گا جو ہم قدم قدم پر ان کی کمی محسوس کرتے ہیں۔ کتاب "داعیِ اسلام" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 63۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.