انسان کی تحریر ابدالآباد تک باقی رہتی ہے۔ مولانا وحید الدین خان 1925 تا 2021 عیسوی کی رحلت ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے؛ مرحوم تقریباً ایک صدی تک پورے خلوص کے ساتھ ترویج و فروغِ اسلام کے لیے جہاد بالقلم میں مصروفِ عمل رہے۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات کو روایتی انداز کے بجائے عصری مقتضیات کے مطابق پیش کیا، بصائر و عبر کا اظہار، اور حقائقِ اسلامیہ کا انکشاف ان کی تحریروں کا خاصہ تھا۔ میں ان کے اہلِ خانہ اور محبین و مستفیدین سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں، اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں غریقِ رحمت فرمائے اور ان کے علمی شذرات سے امت مستفید ہوتی رہے۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری، پاکستان۔ کتاب "داعیِ اسلام"، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 55۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.