Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Dayee-a-Islam
Dayee-a-Islam

Eik Saheb-e-Tarz Dayee

Urdu · 2 min

ایک صاحبِ طرز داعی، مولانا ابو عمار زاہد الراشدی۔ مولانا وحید الدین خاں کی وفات اہلِ دین کے لیے باعثِ صدمہ ہے۔ إنا لله وإنا إليه راجعون. وہ ایک صاحبِ طرز داعی تھے جن کی ساری زندگی اسلام کی دعوت کو عام کرنے اور اپنی فکر کے مطابق دعوت کے ناگزیر تقاضوں کو اجاگر کرنے میں گزری۔

وہ دعوتِ اسلام کے روایتی اسلوب کے بعض پہلوؤں سے اختلاف رکھتے تھے، اور اس حوالے سے کچھ تفرّدات کے حامل بھی تھے، مگر مجموعی طور پر ان کی محنت— نمبر 1: دعوتِ دین کے عصری تقاضوں کی نشاندہی؛ نمبر 2: نوجوان نسل کے ذہنوں میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کا ازالہ؛ نمبر 3: اور افہام و تفہیم کی عصری ضروریات کو سامنے لانے کے لیے ہوتی تھی، اور یہی ان کی وسیع تر پذیرائی کا باعث تھی۔ برطانیہ کے ایک سفر کے دوران مجھے ان سے ملاقات و گفتگو کا موقع ملا، تو ان کے خلوص و سادگی نے بہت متاثر کیا۔ ان کی گفتگو اور تحریر دونوں عام فہم اور مخاطبین کی ذہنی سطح اور نفسیات کو سامنے رکھ کر ہوتی تھیں، جو میرے نزدیک آج کے دور میں دعوتِ دین کا سب سے بڑا تقاضا ہے۔ اللہ تعالیٰ مولانا کی کوششوں کو قبول فرمائے، اور عفو و فضل کے ساتھ انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

آمین، یا رب العالمین۔ کتاب "داعیِ اسلام" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 51۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.