Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Dayee-a-Islam
Dayee-a-Islam

Maulana ke sath Interaction

Urdu · 3 min

مولانا کے ساتھ انٹریکشن: میری پہلی ملاقات مولانا سے ان کے لٹریچر سے واقف ہونے کے 10 سال بعد، 1986 میں ان کے دہلی کے دفتر میں ہوئی۔ اس کے بعد مولانا سے کئی بار دہلی میں، اسی طرح امریکہ کے چار مختلف اسفار کے دوران، ان کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع حاصل ہوا۔ اس کے علاوہ کینیڈا اور دبئی کے اسفار میں مولانا کے ساتھ لمبا وقت گزرا۔ مولانا سادگی کے پیکر تھے، ان کی اپنی ضروریات بالکل مختصر تھیں۔

ان کو کبھی میں نے فضول اور وقت گزاری کی بات کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ ہمیشہ میں نے ان کو یا تو تدبر و تفکر میں ڈوبا ہوا، یا کچھ لکھتے ہوئے، یا پھر لوگوں سے کوئی فکری اور نصیحت کی بات کرتے ہوئے ہی دیکھا۔ میرا کچھ وقت دوسرے علماء کے ساتھ بھی گزرا ہے؛ ان سب کو میں نے ان کی اپنی تقاریر کے فوراً بعد غیر سنجیدہ موڈ میں دیکھا ہے۔ لیکن میں نے مولانا کو کبھی غیر سنجیدہ بات کرتے ہوئے یا کوئی مزاحیہ کلام کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

ان کی خوراک بہت سادہ اور بہت کم ہوتی تھی۔ دوران اسفار وہ ہوٹل کے بجائے اپنے کسی جاننے والے کے گھر پر رہنا پسند کرتے تھے، اور وہ میزبان کے ساتھ "نو پرابلم مین" کی حیثیت سے رہتے تھے۔ ان کا لباس بہت ہی سادہ ہوتا تھا۔ میں نے دیکھا ہے کہ سفر کے دوران ایک عدد کرتا/پاجامہ ان کے جسم پر ہوتا، اور ایک عدد بیگ میں ہوتا، اور اس لباس میں ایک کوٹ بھی ہوتا تھا۔

مولانا کے امریکہ کے پہلے سفر کا واقعہ ہے: وہ ہمارے گھر پر ٹھہرے ہوئے تھے۔ میری اہلیہ نے جب ان کے کپڑوں کو واش کرنے کے لیے لیا تو پایا کہ اس کوٹ کی دونوں جیبیں پھٹی ہوئی تھیں۔ میری اہلیہ نے اس بات کا ذکر فاروق چشتی صاحب سے کیا تو وہ مولانا کے لیے ایک عدد اچھا سا نیا کوٹ تحفے میں لے آئے۔ مولانا نے اسے لینے سے انکار کر دیا اور نم آنکھوں سے کہنے لگے کہ میری اپنی ضرورتیں کوئی نہیں ہیں، اور مجھے جیبوں کی ضرورت بھی نہیں ہے۔

انہوں نے وہ نیا کوٹ واپس کروایا اور اپنا پرانا کوٹ ہی رکھ لیا۔ فاروق چشتی صاحب کا یہی واقعہ ہے۔ وہ مولانا کی گفتگو کو ریکارڈ کرنے کے لیے ایک ریکارڈر لائے تھے۔ مولانا نے اس کو مشن کے پروموشن کے لیے بخوشی قبول کر لیا۔

کتاب: داعی اسلام مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 41۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.