افراد کا تعاون: اس سارے دعوتی مہم میں میری اہلیہ، تسنیم، اور بچوں کے تعاون کے علاوہ اس مہم میں جو اولین ٹیم بنی تھی، ان افراد کے نام یہ ہیں: عرفان عمر، فاروق چشتی، ارتقا جمیل، ابراہیم صاحب، ابراہیم لودھیا، گل زیبا احمد، انیس میمن، مرتضیٰ افضل، وقار عالم، فائق فاروخی وغیرہ۔ سن 2009 میں مولانا کا قرآن کا انگریزی ترجمہ آیا، اور 2010 میں مولانا نے پیغمبر اسلام کی سنت کی اتباع میں قرآن کے تراجم کو سارے عالم کے ہر گھر میں ان کی اپنی زبان میں پہنچانے کا ہدف دیا۔ یہاں بھی اللہ تعالیٰ کی مدد ہماری ٹیم کو بہت زیادہ ملی؛ اب تک ہم لوگ قرآن کے 1 ملین سے زائد نسخے نہ صرف امریکہ میں بلکہ دوسرے ممالک جیسے کینیڈا، نیوزی لینڈ، برازیل وغیرہ میں بھی پہنچا چکے ہیں۔ سوشل میڈیا کے دور میں اس مہم کو آگے پہنچانے کے لیے نوجوانوں کی ایک ٹیم درکار تھی؛ اللہ تعالیٰ نے اس ضرورت کو اسد پرویز کی قیادت میں ہمیں مہیا کیا۔
ان شاء اللہ اب یہ کام مزید تیزی کے ساتھ انجام پائے گا۔ کتاب "داعیِ اسلام" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 40۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.