Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Dayee-a-Islam
Dayee-a-Islam

Walid Saheb ( DR Zafarul Islam Khan Dehli)

Urdu · 3 min

والد صاحب: ڈاکٹر ظفرالاسلام خان، دہلی۔ میرے والد مولانا وحید الدین خاں مرحوم کی پیدائش یکم جنوری 1925 عیسوی اعظم گڑھ، مشرقی یو پی کی تھی، اور وہ 40 سال قبل دہلی نظام الدین ویسٹ کالونی منتقل ہوئے۔ 96 سال میں بھی ان کا حافظہ بلا کا تھا؛ وہ تمام سوالات کا حاضر جوابی سے جواب دیتے، لیکن جسمانی طور پر اٹھنا بیٹھنا دشوار ہو چکا تھا۔ انہیں بستی حضرت نظام الدین سے متصل پنج پیراں قبرستان میں ہماری والدہ کے پاس دفن کیا گیا، دادی مرحومہ بھی وہاں آسودۂ خواب ہیں۔

والد مرحوم کی قرآن پاک کی تفسیر، تذکیر القرآن، اور دیگر کتب بہت مقبول ہوئیں، لیکن سب سے زیادہ شہرت اور مقبولیت علمِ جدید کا چیلنج، جس کا نام بعد میں مذہب اور جدید چیلنج رکھا گیا، کو حاصل ہوئی۔ یہ 1966 عیسوی میں منظرِ عام پر آئی۔ جدید ذہن کے اسلام پر جو اعتراضات ہیں، اس کتاب میں ان کا سائنس اور نئے فلسفے کے حوالے سے مدلل جواب دیا گیا ہے۔ اس کتاب کو اصل شہرت اس وقت ملی جب میں نے اس کا عربی میں ترجمہ کیا اور یہ بہت سی عرب یونیورسٹیز میں پڑھائی جانے لگی۔

بعد ازاں اس کا ترکی، فارسی، انڈونیشین، اور دیگر زبانوں میں بھی ترجمہ ہوا۔ والدِ محترم کا کسی سے اختلاف نہیں تھا؛ ان کا نقطۂ نظر یہ تھا کہ ہندو اور مسلمان دونوں لڑائی کر کے ساتھ نہیں رہ سکتے اور نہ ہی ترقی کر سکتے۔ اسی تناظر میں وہ آر ایس ایس کے لوگوں سے ملاقاتیں کرتے تھے۔ ہمارے لوگ اور سیاست دان جذباتی ہو کر سوچتے ہیں۔

انہوں نے کسی کے الزامات کا برا نہیں مانا اور نہ ہی جواب دیا؛ وہ صرف اپنی بات کرتے، وہ جسے صحیح سمجھتے تھے وہی کہتے اور بیان کرتے۔ وہ کہا کرتے تھے کہ جنہیں ہم اسلام کی دعوت اور پیغام دے رہے ہیں ان سے اچھے تعلقات استوار کریں۔ اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے فی الحال فراموش کر دیں، صبر کریں، کیونکہ تناؤ کے ماحول میں دوسرا آپ کی بات کیسے سنے گا؟ والدِ مرحوم کا جاری کردہ مشہور زمانہ الرسالہ 1976 عیسوی سے اردو میں باقاعدہ۔

والد مرحوم کا جاری کردہ مشہور زمانہ الرسالہ 1976 عیسوی سے اردو میں باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے، جبکہ اس کا ہندی اور انگریزی ایڈیشن بھی شائع ہوتا ہے۔ کتاب داعی اسلام مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 12۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.