Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Daure Dawat
Daure Dawat

خلاصۂ کلام

Urdu · 1 min

انسان کی تاریخ حضرت آدم سے شروع ہوتی ہے، اس کے بعد ایک لمبا دور ہے جبکہ خدا کے منتخب بندے اٹھے۔ انہوں نے پیغمبر کی حیثیت سے لوگوں کو بتایا کہ تخلیق کے بارے میں خالق کا نقشہ کیا ہے، انسان کا خالق انسان سے کیا چاہتا ہے، اور آخر کار انسان کا انجام کیا ہونے والا ہے۔ دعوت یا اعلان کا یہ کام لمبی مدت تک جاری رہا۔ اس کے بعد دوسرا دور وہ ہے جس کو انتباہ یعنی علام کا دور کہا جا سکتا ہے، یعنی آنے والے وقت سے پیشگی طور پر لوگوں کو باخبر کرنا۔

انتباہ کا یہ کام کشتیِ نوح کے ظہورِ ثانی یا دابہ کے حوالے سے انجام پانا تھا۔ بظاہر انتباہ کا یہ کام ہو چکا، اور اب وہ وقت زیادہ دور نہیں جبکہ قبل از قیامت دور ختم ہو اور انسانی تاریخ اپنے خاتمے یعنی اینڈ تک پہنچ جائے۔ اس کے بعد تیسرا دور شروع ہوگا جس کا آغاز سور اسرافیل سے ہوگا۔ اسلامی عقیدے کی رو سے جب وہ وقت آ جائے گا کہ اللہ کے علم کے مطابق عمل کی مہلت ختم ہو گئی اور انجام کا دور آ گیا، اس وقت فرشتہ اسرافیل سور پھونکے گا اور پھر اچانک انسانی زندگی کا آخری اور ابدی دور شروع ہو جائے گا جس کی خبر تمام پیغمبروں نے دی تھی۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.