پیغمبرِ اسلام محمد ابن عبداللہ ابن عبدالمطلب صلی اللہ علیہ وسلم مکے میں 570 عیسوی میں پیدا ہوئے، آپ کی عمر 40 سال ہوئی تو 610 عیسوی میں خدا نے آپ کو اپنا پیغمبر بنایا اور آپ پر قرآن اتارا۔ آپ کا مشن توحید کا مشن تھا، اس مشن کے لیے آپ نے تقریباً 23 سال تک کام کیا۔ اس کے بعد 632 عیسوی میں مدینے میں آپ کی وفات ہوئی اور وہیں آپ کی تدفین ہوئی۔ آپ نے استثنائی طور پر اپنے ساتھیوں کی ایک بڑی جماعت بنائی، جس کو اصحاب رسول کہا جاتا ہے۔
اصحاب رسول کی اس جماعت نے آپ کے مشن کو تکمیل کے درجے تک پہنچایا۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.