Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Daure Dawat
Daure Dawat

کشتیِ نوح کا معاملہ

Urdu · 2 min

پیغمبر کا انکار کوئی سادہ معاملہ نہیں۔ جو لوگ پیغمبر کا انکار کریں، وہ اس بات کا ثبوت دے رہے ہیں کہ وہ اس دنیا میں اللہ کے تخلیقی منصوبے کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے تیار نہیں۔ ایسے لوگ اس مہلت کو کھو دیتے ہیں کہ وہ خدا کی اس دنیا میں رہنے کا مزید موقع پا سکیں۔ چنانچہ مختلف قسم کے عذاب کے ذریعے ان کو ہلاک کر دیا جاتا ہے: العنکبوت، سورہ نمبر 29، آیت 40۔

قرآن سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت نوح کے مخاطبین کے ساتھ اس معاملے میں الگ طریقہ اختیار کیا گیا۔ یعنی ایک عظیم سیلاب، یعنی گریٹ فلڈ کے ذریعے غیر صالحین کو ہلاک کر دینا، اور جو صالح افراد ہیں، ان کو ایک کشتی کے ذریعے بچا لینا۔ اس خصوصی مصلحت کو قرآن کی دو آیتوں میں اس طرح بیان کیا گیا ہے: وَجَعَلْنَاهَا آيَةً لِّلْعَالَمِينَ سورہ نمبر 29، آیت 15۔ یعنی "ہم نے اس کشتی کو دنیا والوں کے لیے ایک نشانی بنا دیا"۔

دوسری جگہ ارشاد ہوا ہے: وَلَقَدْ تَرَكْنَاهَا آيَةً فَهَلْ مِنْ مُدَّقِرٍ سورہ نمبر 54، آیت 15۔ یعنی "ہم نے اس کشتی کو ایک نشانی کے طور پر باقی رکھا، پھر کوئی ہے سوچنے والا؟ " اس کا مطلب یہ ہے کہ حضرت نوح کے معاملے میں کشتی کا طریقہ اس لیے اختیار کیا گیا تاکہ وہ محفوظ رہے، اور بعد کے لوگوں کے لیے علامتی طور پر وہ خدا کے تخلیقی منصوبے کو جاننے کا ذریعہ بنے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.