Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Bagh-e-Jannat
Bagh-e-Jannat

जन्नत का फूल مومن جنت کا پھول

Urdu · 2 min

ہے، اس کی خوشبو دنیا کی زندگی میں ربانی اخلاقیات کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے، اور آخرت میں وہ مادی نعمتوں کی صورت میں ڈھل جائے گی، جس کا دوسرا نام جنت ہے۔ مومن وہ ہے جس کا لگاؤ آخرت کے معاملے میں اتنا بڑھے کہ دنیا کی چیزوں کے بارے میں وہ بے نفس ہو جائے۔ دوسروں کی طرف سے جب اس کے دل پر چوٹ لگے تو وہ اس کو برداشت کر لے، اس کو اپنی کمیوں کا اتنا زیادہ احساس ہو کہ دوسروں کی طرف سے کی جانے والی تنقید کو وہ برا نہ مانے۔ دوسرے اس کو بے عزت کریں تو خدا کی خاطر وہ اس کو نظرانداز کر دے۔

اس کا دل خدا کے سمندر میں نہا کر اتنا صاف ہو جائے کہ وہ دوسروں کی زیادتیوں پر ان کو معاف کر سکے، اور ان کی تلخ باتوں کو بھلا دیا کرے۔ حتیٰ کہ اس کے دل کا یہ حال ہو جائے کہ تکلیف پہنچانے والوں کے لیے اس کی زبان سے دعائیں نکلنے لگیں۔ یہی وہ روح ہے جو اللہ تعالیٰ کو مطلوب ہے، اور یہی وہ لوگ ہیں جو آخرت میں جنت کی دنیا کے شہری بنائے جائیں گے۔ جنت کی دنیا پھولوں جیسی لطیف دنیا ہے، صرف لطیف روحیں ایسی دنیا میں جگہ پا سکتی ہیں جو لوگ اپنے آپ کو منفی جذبات اور ردِعمل کی نفسیات سے اوپر نہ اٹھا سکیں، وہ گویا کانٹوں کی سطح پر جی رہے ہیں۔

ایسے لوگ پھولوں کے پڑوسی کس طرح بن سکتے ہیں؟ لوگ جنت سے کتنا دور ہیں، پھر بھی وہ اپنے کو جنت سے کتنا قریب سمجھتے ہیں۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.