Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Azmat-e-Qur'an
Azmat-e-Qur'an

Ittehaad-o-tanzeem

Urdu · 2 min

اتحاد و تنظیم: قرآن میں حکم دیا گیا ہے کہ خدا کی ایک مقررہ سبیل ہے، سورہ نمبر 6 آیت 154۔ "تم اسی سبیلِ خداوندی پر چلو" یہی لفظ قرآن میں شہد کی مکھی کے لیے بھی استعمال ہوا ہے۔ کہا گیا ہے کہ خدا نے شہد کی مکھی کو حکم دیا کہ تم سبیلِ رب پر چلو، سورہ نمبر 16 آیت 69۔ اس سے معلوم ہوا کہ شہد کی مکھی جس طرح کام کرتی ہے، وہ خدا کی تسلیم شدہ سبیل ہے۔

اسی سبیل کی نقل انسان کو بھی کرنا ہے۔ شہد کی مکھی کا نظام اجتماعی تنظیم کی آئیڈیل مثال ہے؛ وہ اپنا پورا عمل اعلیٰ درجے کی متحدہ کارروائی کے ساتھ انجام دیتی ہے۔ قرآن کے مطابق یہ تنظیم اور متحدہ عمل، خدا کا منظور شدہ عمل ہے۔ انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی سماجی زندگی میں اسی کو اپنے تمدنی احوال کے مطابق اختیار کرے۔

شہد کی تیاری میں لاکھوں مکھیاں شامل رہتی ہیں، مگر وہ نہایت درجہ موافقت کے ساتھ سارا کام انجام دیتی ہیں۔ انسان کو اپنی زندگی میں بھی موافقت کا یہی طریقہ اختیار کرنا ہے۔ کتاب عظمتِ قرآن، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 162۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.