خارجی نامطابقت: اس معاملے کا دوسرا پہلو خارجی نامطابقت ہے، یعنی کسی امر میں کتاب کے اندر جو بات کہی گئی ہے، وہ کتاب کے باہر پائی جانے والی حقیقت کے مطابق نہ ہو۔ یہ ایک ایسی کمی ہے جو تمام انسانی تصنیفات میں پائی جاتی ہے: انسان اپنی معلومات کے دائرے میں بولتا ہے، اور انسان کی معلومات کا دائرہ چونکہ محدود ہے، اس لیے اس کی زبان یا قلم سے ایسی باتیں نکلتی رہتی ہیں جو خارجی صورتحال سے مطابقت نہ رکھتی ہوں۔ یہاں ہم چند تقابلی مثالیں بیان کریں گے: کتاب عظمتِ قرآن مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 26۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.