Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Aurat Meamare Insaniyat
Aurat Meamare Insaniyat

Aayesha Siddiqa.

Urdu · 4 min

عائشہ صدیقہ، عائشہ بنت ابی بکر، کو اسلام کی تاریخ میں خاتونِ اول، یعنی "first lady" کا مقام حاصل ہے۔ وہ خلیفہ اول ابوبکر صدیق کی صاحبزادی تھیں، پھر وہ پیغمبرِ اسلام کی زوجہ محترمہ بنیں۔ عائشہ صدیقہ قرآن کی ایک بڑی عالمہ تھیں، علمِ حدیث میں ان کو مجتہدانہ حیثیت حاصل تھی۔ عائشہ صدیقہ کے والد ابوبکر ابن قحافہ تھے، اور ان کی والدہ کا نام ام رومان بنت عامر تھا۔

وہ مکے میں نبوت کے پانچویں سال پیدا ہوئیں۔ مولانا سید سلیمان ندوی نے اس سلسلے میں مختلف روایتوں کا جائزہ لے کر بتایا ہے کہ ان کی تاریخِ پیدائش غالباً شوال 9 قبلِ ہجرت، مطابق جولائی 614 عیسوی ہے۔ سیرتِ عائشہ، سید سلیمان ندوی، مطبوعہ شبلی اکیڈمی، اعظم گڑھ، صفحہ 19۔ عائشہ صدیقہ کا حافظہ بہت غیر معمولی تھا؛ ان کو اپنے بچپن کے زمانے تک کی اکثر باتیں یاد تھیں۔

عرب شعراء کا کلام ان کو اتنا زیادہ یاد تھا کہ اکثر معاملات میں وہ کوئی نہ کوئی شعر پڑھ دیا کرتی تھیں۔ اپنے خاندان کے ساتھ نبوت کے 13ویں سال پیغمبرِ اسلام نے ابوبکر صدیق کے ساتھ ہجرت فرمائی۔ عائشہ صدیقہ بھی اپنے اہلِ خاندان کے ساتھ مکے سے مدینہ آ گئیں۔ قوتِ حافظہ کے ساتھ ساتھ وہ غیر معمولی طور پر "اخّاص" تھیں؛ ہجرت کے وقت ان کی عمر صرف 8 سال تھی۔

لیکن اس کم عمری میں ان کی قوتِ حافظہ کا یہ حال تھا کہ ہجرتِ نبوی کے تمام واقعات، بلکہ تمام جزئی باتیں ان کو یاد تھیں۔ ان سے بڑھ کر کسی صحابی نے ہجرت کے واقعات کا مسلسل بیان محفوظ نہیں رکھا ہے۔ عائشہ صدیقہ کے بارے میں پیغمبرِ اسلام نے فرمایا: "فضلُ عائشة على النساء كفضلِ الثريد على سائر الطعام" یعنی عائشہ کی فضیلت دوسری تمام عورتوں پر ویسی ہی ہے جیسے کہ ثرید کی فضیلت دوسرے کھانوں پر۔ صحیح البخاری، کتاب فضائل الصحابہ، باب فضلِ عائشة رضی اللہ عنہا۔

پیغمبرِ اسلام کا پہلا نکاح مکے میں خدیجہ بنت خویلد سے ہوا، جبکہ آپ کی عمر 25 سال تھی۔ ہجرت کے 3 سال پہلے خدیجہ کی وفات ہو گئی۔ اس کے بعد آپ کا دوسرا نکاح عائشہ بنت ابی بکر سے ہوا۔ اس نکاح میں پیغام رسانی کا کام خولہ بنت حکیم نے کیا تھا۔

حدیث کی کتابوں سے معلوم ہوتا ہے کہ عائشہ صدیقہ کا نکاح پیغمبرِ اسلام کے ساتھ مکے میں ہوا۔ اس وقت عائشہ صدیقہ کی عمر 6 سال تھی۔ آپ کی رخصتی ہجرت کے بعد مدینے میں ہوئی۔ اس وقت آپ کی عمر 9 سال ہو چکی تھی۔

جامع الاصول فی احادیث الرسول، ابن الاثیر الجزری، مطبوعہ قاہرہ، 1972، جلد 11، صفحہ 404۔ عائشہ صدیقہ کا نکاح خود ان کے والد ابوبکر صدیق نے پڑھایا۔ روایات کے مطابق آپ کی مہر 500 درہم تھی۔ مسند الامام احمد ابن حنبل، مسند عائشہ۔

قدیم زمانے میں عرب میں تعلیم کا رواج نہ تھا؛ بہت کم لوگ لکھنا پڑھنا جانتے تھے۔ اس قلیل تعداد میں ایک نام ابوبکر صدیق کا تھا۔ اس خاندانی روایت کی بنا پر عائشہ صدیقہ کو بھی یہ موقع ملا کہ وہ لکھنا اور پڑھنا سیکھ لیں۔ چنانچہ وہ قرآن کو دیکھ کر پڑھتی تھیں۔

بعض روایات کے مطابق ان کو لکھنا بھی آتا تھا، چنانچہ وہ خط کا جواب تحریری شکل میں دے سکتی تھیں۔ کتاب عورت معمارِ انسانیت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 94۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.