Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Aurat Meamare Insaniyat
Aurat Meamare Insaniyat

Walidain fitri muallim.

Urdu · 2 min

والدین فطری معلم ہیں۔ ماں اور باپ اپنی اولاد کے فطری معلم ہیں۔ قرآن و حدیث میں ماں اور باپ کی اطاعت پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے کہ اپنے والدین کو "اف" نہ کہو اور نہ ان کو جھڑکو، اور ان سے احترام کے ساتھ بات کرو، اور ان کے سامنے نرمی سے عجز کے بازو جھکا دو۔

بنی اسرائیل 23:24۔ اسی طرح حدیث میں والدین کی عزت و احترام کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔ یہ کوئی سادہ بات نہیں۔ اصل یہ ہے کہ ماں اور باپ اپنی اولاد کے سب سے بڑے خیر خواہ ہوتے ہیں۔

ان سے بہتر ناصح اور کوئی نہیں۔ اسی لیے اسلام کا یہ منشا ہے کہ اولاد کے اندر اپنے باپ اور ماں کے لیے انتہائی عزت و احترام کا ماحول پیدا کیا جائے، تاکہ ماں باپ کی طرف سے آنے والی ہر نصیحت کو وہ دل کی گہرائیوں کے ساتھ قبول کر سکیں۔ ہر پیدا ہونے والا بچہ اپنے بچپن کی عمر میں ایک نا تجربہ کار شخص ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں اس کے ماں باپ کی حیثیت تجربہ کار سرپرست کی ہوتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ماں اور باپ ہر پیدا ہونے والے عورت اور مرد کے سب سے بہتر معلم اور مربی ہوتے ہیں۔ اپنے بچوں کے حق میں ماں باپ کی محبت اس تعلق کو مزید اہم بنا دیتی ہے۔ ازدواجی زندگی کے مسائل کا قریبی فطری حل یہ ہے کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اپنے والدین کو اپنا ازدواجی مشیر بنا لیں۔ کیونکہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی جس ازدواجی زندگی کو شروع کرنے جا رہے ہیں، اس ازدواجی زندگی کا تجربہ ان کے والدین پہلے ہی کر چکے ہیں۔

اس معاملے میں والدین ان کے لیے ایسے صحیح مشیر کی حیثیت رکھتے ہیں جو ان کے سچے خیر خواہ بھی ہیں، اور اسی کے ساتھ وہ اس زندگی کا عملی تجربہ بھی کر چکے ہیں جس کی بابت انہیں مشورے کا کام انجام دینا ہے۔ تاہم والدین اپنی اس ذمہ داری کو صرف اس وقت ادا کر سکتے ہیں جبکہ ان کا مشورہ صرف محبتِ اولاد کے جذبے کے تحت نہ ہو، بلکہ وہ تجربات کی روشنی میں حقیقت پسندانہ مزاج کے تحت ہو۔ کامیاب زندگی کا سب سے بڑا راز حقیقت پسندی ہے۔ کتاب "عورت معمارِ انسانیت" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 77۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.