Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Aurat Meamare Insaniyat
Aurat Meamare Insaniyat

19-Najaat ka zaria.

Urdu · 2 min

نمبر 19: "نجات کا ذریعہ" عائشہ صدیقہ کی ایک طویل روایت کے مطابق، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ جس شخص کو لڑکیوں کے ذریعے کچھ آزمائے، پھر وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے، تو اس کے لیے آگ سے بچاؤ کا ذریعہ ہوں گی۔ من ابتلي من البنات بشيء فأحسن إليهن كن له سترًا من النار. فتح الباری، لابن حجر العسقلانی، جلد 3، صفحہ 334، رقم الحدیث 1418۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ کسی سبب سے ایک لڑکی اپنے والدین کے لیے سرمایہ، یعنی asset، کے بجائے بوجھ، یعنی liability، محسوس ہونے لگتی ہے۔

مگر اسلام کی تعلیم کے مطابق، ایسی لڑکی اپنے ماں باپ کے لیے ایک اور پہلو سے بہت بڑی نعمت ہے: وہ والدین کے لیے آخرت کے زیادہ بڑے انعامات حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ تاہم یہ بات اتنی سادہ نہیں؛ یہ دراصل عُسر میں یُسر کی ایک صورت ہے۔ والدین اگر ایسی لڑکی کے لیے اچھی تعلیم و تربیت کا اہتمام کریں، اور اس کو زندگی کی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے قابل بنائیں، تو عین ممکن ہے کہ وہ لڑکی تیار ہو کر اپنے خاندان کے لیے ایک نعمت بن جائے۔ اس کے ذریعے سے خاندان میں مثبت طرز فکر پروان چڑھے، اس کے ذریعے سے گھر میں تعمیری ماحول پیدا ہو، وہ لڑکی اپنے خاندان کی ایک صحت مند ممبر بن کر خاندان کی ترقی کا ذریعہ بنے۔

اس قسم کا کام ابتدائی طور پر، اگرچہ اخروی انعام کے جذبے کے تحت شروع کیا جاتا ہے، مگر اپنے نتیجے کے اعتبار سے وہ خود دنیا کی تعمیر کا بہترین ذریعہ بن جاتا ہے۔ وہ ہر اعتبار سے خاندان کے لیے مفید ہوتا ہے: دین کے اعتبار سے بھی اور دنیا کے اعتبار سے بھی۔ کتاب: "عورت معمارِ انسانیت" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 69۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.