نمبر 7: "عورت سرمایۂ حیات"۔ عبداللہ ابن عمر کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دنیا کی ہر چیز سامان ہے، اور دنیا کا سب سے اچھا سامان نیک عورت ہے۔ عن عبدالله بن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "الدنيا كلها متاع، وخير متاع الدنيا المرأة الصالحة". صحیح مسلم، بحوالہ مشکات المصابیح جلد 2، صفحہ 927، رقم الحدیث 3083۔
عورت اور مرد دونوں ایک دوسرے کے لیے زندہ متاع یا زندہ سرمایۂ حیات کی حیثیت رکھتے ہیں۔ دنیا میں زندگی گزارنے کے لیے عورت اور مرد دونوں کو بہت سی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے، مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ شوہر اور بیوی کی صورت میں دونوں کو جو سرمایہ ملتا ہے، وہ دوسری تمام چیزوں سے زیادہ قیمتی ہے۔ یہ حقیقت اگر دونوں کے دل میں بیٹھ جائے تو عورت اور مرد دونوں ایک دوسرے سے بے حد محبت کرنے والے بن جائیں گے۔ دونوں یہ محسوس کرنے لگیں گے کہ وہ ایک دوسرے کو نظرانداز کرنے کا تحمل نہیں کر سکتے۔
دونوں کا یہ خیال ہو جائے گا کہ انہوں نے اگر ایک دوسرے کی قدر نہ کی تو خود ان کی اپنی زندگی ہی بے معنی ہو کر رہ جائے گی۔ دونوں ایک دوسرے کو اس طرح اپنی ضرورت سمجھیں گے جس کی تلافی کسی اور صورت میں ممکن نہیں۔ کتاب "عورت معمارِ انسانیت"، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 58۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.