Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Aurat Meamare Insaniyat
Aurat Meamare Insaniyat

40-Pur mashaqqat zindagi.

Urdu · 1 min

نمبر 40: "پُر مشقت زندگی"۔ قرآن میں ارشاد ہوا ہے: "نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اس شہر کی، اور تم اس میں مقیم ہو"۔ اور قسم ہے باپ کی اور اس کی اولاد کی؛ ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے۔ البلد 1:4۔

قرآن کی اس آیت میں خدا کے تخلیقی نقشے کو بتایا گیا ہے، وہ یہ کہ موجودہ دنیا کو خدا نے آرام گاہ کے طور پر نہیں بنایا ہے، بلکہ اس کو امتحان گاہ کے طور پر بنایا ہے۔ اس امتحانی مصلحت کی بنا پر دنیا میں ہر مرد اور عورت کے ساتھ طرح طرح کی مصیبتیں اور مشقتیں پیش آتی ہیں۔ کیونکہ مصیبتوں اور مشقتوں میں ڈالے بغیر امتحان کا عمل انجام نہیں پا سکتا۔ کتاب: "عورت، معمارِ انسانیت"، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 53۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.