دعا یا خدا کو پکارنے کی دو قسمیں ہیں: ایک ہے سادہ طور پر کچھ متعین الفاظ بول کر خدا سے مانگنا، دوسری دعا وہ ہے جس کو سپر دعا کہا جا سکتا ہے۔ یہ دعا کی وہ قسم ہے جس کو پکارنے والا ایسے الفاظ اور ایسے انداز میں پکارتا ہے کہ وہ خود خدا کے لیے بلا تشبیہ اسی طرح ایک ذاتی مسئلہ بن جاتا ہے، جس طرح وہ دعا کرنے والے کے لیے ایک ذاتی مسئلہ تھا۔ پہلی دعا اگر روایتی دعا، یعنی ٹریڈیشنل دعا ہے، تو دوسری دعا تخلیقی دعا، یعنی کریئیٹو دعا ہے۔
انگریزی میں پہلی قسم کی دعا کو "request" کرنا کہا جاتا ہے، اور دوسری قسم کی دعا کو "invoke" کرنا، جیسے کہ کہا جائے: "The Almighty God was invoked by His call." دعا اور اسم اعظم کی دعا میں یہی فرق ہے۔ دعا عام قسم کی ایک دعا ہے، اور اسم اعظم کی دعا گویا کہ ایک سپر دعا۔ یہاں ہم ایک واقعہ نقل کریں گے جو سپر دعا کے معاملے کو سمجھنے کے لیے ایک واضح مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.