Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Asmaay-e-Husna
Asmaay-e-Husna

خدا اور بندے کے درمیان

Urdu · 2 min

خدا نے انسان کے لیے اپنے جن اسمائے حسنیٰ کا تعارف کرایا ہے، وہ انسان کے اوپر ایک دروازۂ رحمت کھولنے کے ہم معنی ہیں۔ اسمائے حسنیٰ یہ بتاتے ہیں کہ بندے اور خدا کے درمیان مواقعِ اتصال، یعنی meeting points، کیا کیا ہیں۔ ان مواقعِ اتصال کے ذریعے بندہ خدا سے قربت حاصل کر سکتا ہے۔ پھر اگر بندے کی سپرٹ بہت زیادہ بڑھی ہوئی ہو تو وہ اس قابل ہو جاتا ہے کہ وہ اپنے ذکر اور اپنی دعا میں اسمِ اعظم کا استعمال کر سکے، یعنی اس اسم یا نام کا استعمال جس کے استعمال کے بعد ربانی اتصال اچانک اسی طرح ممکن ہو جاتا ہے جس طرح بجلی کا سوئچ دبانے کے بعد اچانک بجلی کے بلب کا فوراً روشن ہو جانا۔

یہ معاملہ کوئی پراسرار معاملہ نہیں، حقیقت یہ ہے کہ یہ فطرت کا ایک قانون ہے جس کو خود انسانوں کے درمیان محسوس تعلقات کا مطالعہ کر کے سمجھا جا سکتا ہے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.