Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Asbaq-e-Tareekh
Asbaq-e-Tareekh

Jab zahen ke pardey hat jayein

Urdu · 4 min

جب ذہن کے پردے ہٹ جائیں۔ ملک عبدالشکور، بی اے، پیدائش 1946، بدھال راجوری کے رہنے والے ہیں۔ وہ سگریٹ کے عادی تھے اور روزانہ 3 پیکٹ پی جاتے تھے۔ سگریٹ پینا صحت کے لیے مضر ہے۔

سگریٹ پینا اپنے کمائے ہوئے پیسے کو آگ لگانا ہے۔ اس قسم کی کوئی بھی دلیل ان کو سگریٹ چھوڑنے پر آمادہ نہیں کر سکتی تھی، حتیٰ کہ وہ اپنے دوستوں کو بھی اصرار کر کے پلاتے۔ چائے پینے کے بعد وہ سگریٹ کا کش لینے کو اتنا ضروری سمجھتے تھے کہ وہ اپنے دوستوں سے کہتے، "جو آدمی چائے پی کر سگریٹ نہ پیے، اس کو چائے پینے کا حق نہیں۔ " مگر ایک چھوٹے سے واقعے نے ان کی محبوب سیکریٹ ان سے چھڑا دی۔

سگریٹ کے ٹکڑے، جو وہ پینے کے بعد پھینکتے، ان کو ان کا 3 سالہ بچہ فاروق خیصر اٹھا لیتا اور منہ میں لگا کر پیتا۔ ملک عبدالشکور صاحب اس کو منع کرتے، مگر وہ نہ مانتا۔ ایک روز ایسا ہوا کہ بچے کی ماں نے سختی سے بچے کو منع کیا تو بچے نے کہا، "ابّا بھی تو پیتے ہیں۔ " ملک عبدالشکور صاحب نے بچے کی زبان سے یہ سنا تو ان کو سخت جھٹکا لگا۔

اگرچہ وہ دوستوں کے سامنے اپنی اس سگریٹ نوشی پر قصیدہ پڑھتے تھے، مگر ان کا دل خوب جانتا تھا کہ سگریٹ پینا ایک بری عادت ہے جس کا انجام نہ صرف صحت اور پیسے کی بربادی ہے بلکہ وہ اخلاق کو بھی بگاڑنے والا ہے۔ جب کوئی شخص ان سے سگریٹ چھوڑنے کو کہتا تو وہ اس کے خلاف لفظی دلائل کا انبار لگا دیتے۔ مگر ان دلائل کی حقیقت اس کے سوا اور کچھ نہ تھی کہ وہ اپنے ایک نشے کو چھوڑنے کے لیے تیار نہ تھے۔ اور اس کے لیے بھی تیار نہ تھے کہ اپنی غلطی کو مان لیں۔

اس لیے وہ لفظی تاویلات کے سہارے اپنے کو حق بجانب ثابت کرتے تھے۔ وہ اس کی ضرورت ہی نہیں سمجھتے تھے کہ سگریٹ کے خلاف کسی دلیل پر سنجیدگی کے ساتھ غور کریں۔ مگر جب سگریٹ کا سوال بچے کی زندگی کا سوال بن گیا تو اچانک وہ سنجیدہ ہو گئے۔ ان کے ذہن سے وہ تمام پردے ہٹ گئے جنہوں نے ایک سادہ سی حقیقت کو سمجھنا ان کے لیے ناممکن بنا دیا تھا۔

جو شخص مضبوط دلائل کے آگے ہتھیار ڈالنے پر تیار نہ ہوتا تھا، وہ ایک بچے کے کمزور الفاظ کے آگے بالکل ڈر گیا۔ "اگر میں خود سگریٹ پیتا رہوں تو میں اپنے بچے کو سگریٹ پینے سے باز نہیں رکھ سکتا۔ " انہوں نے سوچا، بچے کا یہ کہنا کہ "ابّا بھی تو پیتے ہیں" ان کے لیے ایک ایسا ہتھوڑا بن گیا جس کی ضرب کو برداشت کرنے کی طاقت ان کے اندر نہ تھی۔ بچے کی زبان سے یہ الفاظ سن کر ان کو سخت جھٹکا لگا۔

انہوں نے ایک لمحے کے اندر وہ فیصلہ کر لیا جس کے لیے ان کے دوستوں کی مہینوں اور سالوں کی کوشش بھی ناکافی ثابت ہوئی تھی۔ یہ رمضان کا مہینہ تھا۔ انہوں نے طے کر لیا کہ وہ سگریٹ پینا بالکل چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے نہ صرف اگلے دن سگریٹ نہیں پی بلکہ مستقل طور پر سگریٹ نوشی ترک کر دی۔

باپ کو سگریٹ سے محبت تھی مگر بیٹے سے اس سے زیادہ محبت تھی۔ اس نے بیٹے کی خاطر سگریٹ کو چھوڑ دیا۔ اسی طرح ہر آدمی کو اپنے مفادات اور مصالحے سے محبت ہوتی ہے۔ اسلام یہ ہے کہ خدا کی محبت اتنی بڑھ جائے کہ اس کی خاطر آدمی دنیا کے مفادات اور مصالحے کو قربان کر دے۔

20 ستمبر 1979۔ کتاب "اسباق تاریخ" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 422۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.