ہم کو عیسائی ہو جانا چاہیے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد، 15 اپریل 1979 عیسوی کو، راولپنڈی میں تعزیتی جلسہ ہو رہا تھا۔ عورتیں اور مرد جمع تھے، غیر ملکی نامہ نگار بھی جائزہ لینے کے لیے آ گئے۔ اس موقع پر ایک پاکستانی مسلم خاتون نے ایک عربی نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا: "If this is Islam, we should all become Christians." اپریل 1979 عیسوی، خاتون کے جملے کا مطلب یہ تھا کہ اسلام اگر اس کا نام ہے کہ اپنے سیاسی حریفوں کو اخلاقی مجرم بنا کر قتل کرو، تو ایسے اسلام سے مسیحیت بہتر ہے۔
یہ ہے وہ اسلام جس کی گواہی موجودہ زمانے میں نظامِ مصطفیٰ کے علمبردار دے رہے ہیں۔ کتاب: "اسباقِ تاریخ"، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 409۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.