ایک اقدام سے کئی مسئلے پیدا ہوتے ہیں۔ مسٹر اندر ملہوترا نے ایک مضمون میں یہ دکھایا ہے کہ مسٹر بھٹو کی پھانسی کے کیا کیا اثرات کشمیر کی سیاست پر پڑے ہیں۔ اس سلسلے میں کشمیری مسلمانوں کی ناراضی اور ضیاء الحق مردہ آباد کے نعروں کا تجزیہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے: "Despite the law-and-order problem that has been created in the Valley, the present situation provides this country with an opportunity to eliminate once and for all the Pakistan factor from the politics of Kashmir. " The Times of India, April 12, 1979.
پاکستان کی موجودہ حکومت کے خلاف کشمیر میں جو مظاہرے ہوئے ہیں، ان کی وجہ سے اگرچہ وادی میں امن و نظم کے مسائل پیدا ہوئے ہیں، مگر یہ صورتحال ہندوستان کے لیے موقع دے رہی ہے کہ وہ کشمیر کی سیاست سے پاکستانی عامل کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دے۔ اجتماعی زندگی میں کوئی اقدام بے شمار پہلوؤں سے اپنے اثرات چھوڑتا ہے، تاہم جو لوگ خودغرضی اور عداوت کی نفسیات میں مبتلا ہوں، وہ ان پہلوؤں کو بہت کم دیکھ پاتے ہیں۔ کتاب: اسباقِ تاریخ، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 409۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.