Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Asbaq-e-Tareekh
Asbaq-e-Tareekh

Manfi Josh

Urdu · 3 min

منفی جوش۔ وِکٹر ہیوگو، 1802 تا 1885 عیسوی، فرانس کا مشہور ناول نگار ہے۔ اس کے زمانے میں فرانس نے الجزائر پر قبضہ کر لیا۔ وِکٹر ہیوگو ایک بار الجزائر گیا، وہ کسی ہوٹل میں تھا کہ وہاں کچھ الجزائری مسلمان آ گئے۔

ان مسلمانوں کو فرانسیسی کی صورت سے پہلے ہی اس سے نفرت تھی۔ وہاں اتفاق سے ایک الجزائری مسلمان اور وِکٹر ہیوگو کے درمیان کسی بات پر تکرار ہو گئی۔ فوراً دونوں کے درمیان اشتعال پیدا ہو گیا، یہاں تک کہ لڑائی کی نوبت آ گئی۔ الجزائری مسلمان طاقتور تھا، اس نے وِکٹر ہیوگو کو خوب مارا۔

اس موقع پر وہاں اور بھی کئی الجزائری مسلمان موجود تھے، مگر انہوں نے وِکٹر ہیوگو کو بچانے کی کوشش نہیں کی۔ ایک فرانسیسی کے مارے جانے پر وہ خوش ہوتے اور تالیاں بجاتے رہے۔ آخر میں وِکٹر ہیوگو نے کہا، "اب تو میں اپنے ملک واپس جا رہا ہوں، مگر جلد ہی ایک ایسا کام کروں گا جو نہ صرف تم سے بلکہ تمہاری نسلوں سے تک—" "—تمہاری نسلوں تک سے اس کا انتقام لیتا رہے۔ " اس واقعے کے 6 مہینے بعد، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم پر وِکٹر ہیوگو کی لکھی ہوئی سیرت کی کتاب شائع ہوئی، جس کے ایک ایک فقرے میں پیغمبر اسلام کے خلاف زہر بھرا ہوا ہے۔

اس کے بعد پاکستان کے سابق سفیر برائے فرانس، مسٹر قدرت اللہ شہاب نے اس کی تردید میں ایک کتاب لکھی اور اس کو اہتمام کے ساتھ شائع کیا۔ مسلمان اس کے لیے بہت جلد تیار ہو جاتے ہیں کہ وہ معاندینِ اسلام کو ذلیل کریں اور ان سے کفر و اسلام کے نام پر لڑائی لڑیں۔ اسی طرح ان میں ایسے لوگوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے جو ان کی مخالفانہ تحریروں کا تیز و تند زبان میں جواب دیں۔ مگر ایسے لوگ ان کے درمیان ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتے جو ان معاندینِ اسلام کو اسلام کا مدعو سمجھیں اور مثبت انداز میں، دلسوزی اور خیرخواہی کے ساتھ ان کو اسلام کی طرف بلائیں۔

اس قسم کی خدمتِ اسلام سے اسلام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچتا۔ البتہ یہ بہت بڑا نقصان ہوتا ہے کہ وہ معتدل فضا ختم ہو جاتی ہے جس میں دوسری قومیں اسلام پر غور و فکر کریں۔ دوسری قومیں جب ہمارے لیے نفرت کا موضوع بن جائیں تو ان کے لیے ہمارا دین محبت کا موضوع کیوں بنے گا؟ کتاب "اسباقِ تاریخ"، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 345۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.