Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Asbaq-e-Tareekh
Asbaq-e-Tareekh

Kal aur Aaj ka Farq

Urdu · 3 min

کل اور آج کا فرق۔ فرانس کے شہر رواین میں 1200 عیسوی اور 1225 عیسوی کے درمیان 6 بار آگ لگی۔ ہر بار پورا شہر جل کر خاک ہو گیا، کیونکہ اس وقت فرانس میں آگ بجھانے کا کوئی انتظام نہ تھا۔ 1200 عیسوی تک یورپ کے کسی شہر میں پختہ سڑکیں نہیں پائی جاتی تھیں۔

لوگ گھر کا کوڑا سڑکوں پر ڈال دیا کرتے تھے، جس کی صفائی کے لیے کوئی سرکاری انتظام موجود نہ تھا۔ رات کے وقت کوئی آدمی گھر سے نکلتا تو وہ لالٹین لے کر نکلتا، کیونکہ شہروں میں روشنی کا رواج نہ تھا۔ آج کی طرح پولیس کا انتظام نہ تھا؛ ہر شخص کو اپنی حفاظت خود کرنی پڑتی تھی۔ یہ دور جس کو قرآن یہ دور جس کو قرون وسطیٰ کا دور کہا جاتا ہے، اس وقت یورپ کے شہروں میں بدنظمی عام تھی۔

مکانات معمولی مٹی کے ہوتے تھے۔ اس قسم کی تفصیلات پیش کرنے کے بعد عالمی انسائیکلوپیڈیا کا مقالہ نگار لکھتا ہے: یہاں قرون وسطیٰ کے شہروں کی بابت جو کچھ لکھا گیا، اس کا کوئی جز اس شاندار تہذیب پر چسپاں نہیں ہوتا جو اس زمانے میں مسلمانوں نے اسپین میں قائم کی تھی۔ مسلمانوں کا شہر قرطبہ قرون وسطیٰ میں یورپ کا سب سے بڑا شہر تھا۔ اس کے باشندے اعلیٰ ترین معیارِ زندگی پر فخر کر سکتے تھے، جو یورپ میں کہیں بھی سینکڑوں برس تک موجود نہ تھا۔

ورلڈ بک انسائیکلوپیڈیا 1963، والیوم 12، پیج 429۔ مسلمان جو کسی وقت ساری دنیا میں سب سے آگے تھے، آج دنیا بھر میں سب سے پیچھے کیوں ہو گئے؟ اس کی وجہ صرف ایک ہے، اور وہ یہ کہ ان کے اندر تعمیری ذہن نہیں۔ موجودہ زمانے میں مسلمان اگرچہ بہت بڑے پیمانے پر سرگرمیاں دکھا رہے ہیں، مگر یہ سرگرمیاں منفی ذہن کی پیداوار ہیں، نہ کہ مثبت ذہن کی پیداوار۔

دورِ اول کے مسلمانوں کو قرآن کے ایجابی فکر نے متحرک کیا تھا۔ موجودہ زمانے کے مسلمانوں کو جس چیز نے متحرک کیا ہے، وہ صرف وہ شکایتیں ہیں جو ان کو دوسری قوموں سے پیدا ہوئی ہیں۔ شکایتی ذہن کے تحت کبھی تعمیری سرگرمیاں وجود میں نہیں آتیں۔ شکایت اور احتجاج کی زمین پر صرف شور و غل اور منفی ہنگاموں کی فصل اگتی ہے، اور وہی آج بہت بڑے پیمانے پر ہمارے یہاں اگی ہوئی ہے۔

کتاب "اسباقِ تاریخ"، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 336۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.