Maulana Wahiduddin Khan
4 min left
0:00

← Asbaq-e-Tareekh
Asbaq-e-Tareekh

Taraqqi ka Raaz

Urdu · 4 min

ترقی کا راز: ابن بطوطہ، 703 تا 779 ہجری، چودھویں صدی عیسوی کا مشہور عرب سیاح ہے؛ اس کا پورا نام شمس الدین محمد ابن عبداللہ ابن محمد ابن ابراہیم اللواتی ہے۔ وہ مغرب کے شہر طنجہ میں پیدا ہوا؛ اس نے 3 بار دنیا کے سفر کیے، جن کی مجموعی مدت 29 سال ہے۔ وہ جن ملکوں میں گیا، ان میں مغرب: الجزائر، تونس، مصر، شام، فلسطین، حجاز، عراق، فارس، یمن، ایشیا مائیز، ترکی، خوارزم، بخارا، افغانستان، سیلان، ملایا، انڈونیشیا، ہندوستان، چین، جاوا، اندلس، جبرالٹر، مشرقی و مغربی افریقہ، سوڈان وغیرہ شامل ہیں۔ ابن بطوطہ نے 1325 عیسوی سے 1352 عیسوی کے دوران تین عالم سفر کیے؛ ان سفروں کی مجموعی مسافت تقریباً 75 میل ہے۔

ابن خلدون 732 تا 808 ہجری ابن بطوطہ کا ہم زمانہ تھا؛ اس نے اپنے مقدمے میں مختصر طور پر ابن بطوطہ کا ذکر کیا ہے۔ ابن بطوطہ نے اپنے سفر کے حالات پر لکھی ہوئی کتاب لکھی ہے، جس کا نام "تحفۃ النزار فی غرائب الامصار وعجائب الاسفار" ہے۔ تاریخ اور جغرافیہ سے متعلق یہ اہم کتاب آج اپنے موضوع پر انتہائی مشہور کتاب بن چکی ہے، تاہم ابتدائی 500 سال تک وہ محض ایک مخطوطے کی صورت میں الجزائر کے ایک کتب خانے میں پڑی رہی۔ انیسویں صدی عیسوی میں جب فرانسیسیوں نے الجزائر پر قبضہ کیا تو وہ اس کتاب کو حاصل کر کے پیرس لے گئے؛ وہاں اس کا فرانسیسی زبان میں ترجمہ کیا گیا، جو پہلی بار 1853 عیسوی میں حواشی کے ساتھ شائع ہوا۔

ابن بطوطہ کا سفرنامہ اصل عربی زبان میں پہلی بار 1871 میں قاہرہ سے شائع ہوا، اور دوسری بار 1904 عیسوی میں بعد کو اس کا ترجمہ روسی زبان میں اور یورپ کے اکثر زبانوں میں شائع کیا گیا۔ الفیصل، مئی 1984۔ مغربی قوموں نے موجودہ زمانے میں مسلمانوں کی حکومتوں کو مٹانے کے لیے ہر قسم کی کوشش کی، مگر عین اسی زمانے میں انہوں نے مسلم کتب خانوں میں پڑی ہوئی بے شمار کتابوں کو اہتمام کے ساتھ چھاپا اور ان کے ترجمے کیے۔ انہوں نے سیاست کے معاملے کو الگ رکھا اور علم کے معاملے کو الگ؛ یہی کسی قوم کی زندگی کی پہچان ہے، اور اسی میں قومی ترقی کا راز چھپا ہوا ہے۔

کتاب: "اسباق تاریخ"، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 207۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.