تعصب کی قیمت۔ اسپین یورپ کے مشرقی ساحل پر واقع ہے، وہ ہزاروں برس سے ایک انتہائی پسماندہ ملک کی حیثیت رکھتا تھا۔ 8ویں صدی عیسوی کے آغاز میں عرب مسلمان اس ملک میں داخل ہوئے، اس کے بعد پہلی بار اسپین کی ترقی شروع ہوئی۔ عربوں کی 800 سالہ حکومت کے دوران اسپین نے غیر معمولی ترقی کی، حتیٰ کہ یورپ کے اسی پسماندہ ملک سے یورپ کی جدید شاندار ترقیوں کا آغاز ہوا۔
مگر تعصب اندھا ہوتا ہے؛ عیسائیوں نے اپنی متعصبانہ ذہنیت کی بنا پر مسلمانوں کے کارناموں کا اعتراف نہیں کیا، انہوں نے اسپین کی مسلم سلطنت کے خلاف سازشیں شروع کر دیں۔ مسلمانوں کے باہمی اختلافات نے انہیں موقع دیا، یہاں تک کہ 15ویں صدی عیسوی کے آخر میں اسپین سے مسلم سلطنت کا خاتمہ ہو گیا۔ 3 ملین مسلمان یا تو ملک سے نکال دیے گئے یا بے رحمی کے ساتھ مار ڈالے گئے۔ History of the Arabs, صفحہ 556.
The Moors were banished for a while. Christian Spain shone like the moon with a borrowed light, then came the eclipse, and in that darkness Spain has groveled ever since. Eclipse, eclipse, and in that darkness Spain has groveled ever since. Moors in Spain by Lane, pool, page 280.
اسپینی مسلمان ملک سے نکال دیے گئے۔ عیسائی اسپین ایک لمحے کے لیے چاند کی طرح غیب کی روشنی سے چمکا، پھر اس پر گرہن آ گیا، اور اسپین اس وقت سے آج تک اسی تاریکی کی ذلت میں پڑا ہوا ہے۔ ایک وقت تھا کہ مسلمانوں کا کسی ملک میں جانا وہاں ترقی کا جانا تھا، اور مسلمانوں کا وہاں سے نکلنا ترقی کا نکل جانا۔ آج معاملہ اس کے بالکل برعکس ہے۔
دوسری طرف اسپین اور اس کے جیسے دوسرے ممالک کے لیے بھی اس میں سبق ہے، وہ یہ کہ تعصب بظاہر دوسرے کے خلاف کیا جاتا ہے، مگر اس کی سب سے بڑی قیمت خود اس قوم کو ادا کرنی پڑتی ہے جس نے تعصب کا معاملہ کیا تھا۔ کتاب "اسباق تاریخ" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 178۔
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.