ایک واقعہ طبقات ابن سعد جلد 1 صفحہ 143 میں زہری سے منقول ہے کہ ایک یہودی نے کہا کہ تورات میں پیغمبر آخرالزماں کے جو اوصاف بیان ہوئے ہیں، وہ سب میں نے آپ کے اندر دیکھ لیے تھے۔ صرف ایک وصف باقی تھا، اور وہ تھا حلم و بردباری، چنانچہ اس کے تجربے کے لیے میں نے آپ کو 30 دینار قرض دیے۔ اس کے بعد میں خاموش رہا، یہاں تک کہ جب مدت پوری ہونے میں صرف 1 دن باقی تھا، میں آپ کے یہاں پہنچا اور سختی سے تقاضا کیا۔ میں نے کہا، میرا حق ادا کیجیے، اور میں جانتا ہوں کہ عبدالمطلب کا خاندان تو ہمیشہ کا ٹال مٹول کرنے والا ہے۔
اس وقت عمر فاروق آپ کے ساتھ تھے، یہودی کی زبان سے یہ جملہ سنتے ہی غضبناک ہو گئے اور کہا، "اگر رسول اللہ کا خیال نہ ہوتا تو میں تیری گردن مار دیتا۔ " یہ سن کر آپ نے فرمایا: غفر الله لك يا أبا حفص، نحن كنا إلى غير هذا منك أحوج. تأمرني بحسن القضاء وتأمره بحسن الطلب یعنی اے ابو حفص، خدا تمہیں معاف کرے، ہم تم سے ایک اور سلوک کے زیادہ محتاج تھے۔ تم مجھ سے بہتر ادائیگی کے لیے کہتے اور اس کو نصیحت کرتے کہ بہتر طریقے سے طلب کرو۔
کتاب اسباق تاریخ مولانا وحید الدین خان صفحہ نمبر 147.
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.