Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Asbaq-e-Tareekh
Asbaq-e-Tareekh

Rahnuma ki Ahmiyat

Urdu · 3 min

رہنما کی اہمیت: صحیح البخاری کتاب مناقب الانصار میں ایک طویل حدیث آئی ہے۔ خلیفہ اول ابوبکر صدیق سے ایک خاتون نے پوچھا کہ دین کا معاملہ کب تک درست رہے گا۔ حضرت ابوبکر نے جواب دیا: "بقاؤکم علیہ مستقامت بکم ائمۃکم" صحیح البخاری، حدیث نمبر 3834۔ یعنی دین صحیح یعنی دین صحیح پر تم لوگ اس وقت تک قائم رہو گے جب تک تمہارے رہنما درست رہیں۔

کوئی تحریک، خواہ وہ اچھی ہو یا بری، ہمیشہ رہنما طبقہ اس کو چلاتا ہے۔ کسی قوم کا رہنما طبقہ ہی اس قوم کا ذہن ساز طبقہ، یعنی اوپینین میکر کلاس ہوتا ہے۔ وہی عوام کو کسی ایشو پر موبیلائز کرتا ہے، وہی لوگوں کو ابھار کر کسی محاذ پر کھڑا کرتا ہے۔ کوئی تحریک، خواہ بظاہر عوام کے نام پر اٹھی ہو، حقیقتاً وہ کچھ رہنماؤں کی اٹھائی ہوتی ہے۔

کسی معاملے کی نوعیت کو عوام نہیں سمجھ سکتے؛ یہ صرف خواص ہیں جو اس کی واقعی نوعیت کو سمجھتے ہیں اور عوام کو رہنمائی دیتے ہیں۔ یہی رہنمائی کسی قوم کے مستقبل کے لیے فیصلہ کن ہوتی ہے۔ اگر رہنما نے قوم کو صحیح رخ پر اٹھایا، اگر رہنما نے قوم کو صحیح رخ پر اٹھایا ہو، تو وہ آخرکار اپنی منزلِ مقصود پر پہنچتی ہے۔ اور رہنما اگر قوم کو غلط رخ پر دوڑا دے، تو ساری قربانیوں کے باوجود قوم تباہی کے گڑھے میں جا گرتی ہے۔

وہ پانے کے بجائے کچھ اور کھو دیتی ہے۔ کسی قوم کی عملی زندگی میں رہنما کا رول بے حد نازک ہوتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ رہنما آخری حد تک سنجیدہ ہو، کیونکہ اس نے اگر قوم کو غلط سمت میں دوڑایا دوڑا دیا، تو اس کے بعد جو تباہی آئے گی، اس کی ذمہ داری سب سے زیادہ اسی رہنما پر ہوگی۔ دریا میں تیرنے کے لیے وہی آدمی اترتا ہے جو تیراکی کا فن جانتا ہو۔

اسی طرح رہنمائی کے میدان میں صرف اس شخص کو آنا چاہیے جس نے اس کی ضروری شرطوں کو پورا کیا ہو۔ دین کا بخوبی علم، حالات حالاتِ موجودہ کا گہرا مطالع، قوم کی ایمانی اور اخلاقی حالت کا صحیح اندازہ، بیرونی طاقتوں کے بارے میں کامل معلومات، اس قسم کے تمام ضروری پہلوؤں پر جس کو دستگاہ حاصل ہو، اسی کو رہنمائی کے میدان میں اترنا چاہیے۔ اس کے بغیر رہنمائی کا کام سنبھالنا ایک جرم ہے، نہ کہ کوئی رہنمائی۔ کتاب اسباق تاریخ، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 20۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.