Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Asbaq-e-Tareekh
Asbaq-e-Tareekh

Islam ke Safeer

Urdu · 3 min

اسلام کے سفیر ام حرام بنت ملحان ایک صحابیہ ہیں، ان کا نکاح حضرت عبادہ بن السامت انصاری سے ہوا۔ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ بیرونی ملکوں کا سفر کیا، اور اب قبرس یعنی سائرس میں ان کی قبر ہے۔ ان کی قبر کو وہاں "قبر المرأة الصالحة" کہا جاتا ہے۔ مسند المعطال الجوهری، اثر نمبر 277۔

حضرت خالد بن حضرت خالد ابن الولید کی قبر حمص یعنی شام میں ہے، حالانکہ وہ مکے میں پیدا ہوئے تھے۔ یہی معاملہ بیشتر اصحاب رسول کا ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت صحابہ کی تعداد 100000 سے زیادہ تھی، لیکن آج اگر آپ مکہ اور مدینہ جائیں تو وہاں آپ کو بہت کم صحابہ کی قبریں ملیں گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ حضرات عرب سے نکل کر بیرونی ملکوں میں پھیل گئے۔ ان میں اکثر کی وفات ایشیا اور افریقہ کے مختلف ملکوں میں ہوئی، اور وہیں ان کی قبریں بنی۔

ایسا کیوں ہوا؟ اس کی وجہ یہ تھی کہ آخری زمانے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب کو مدینے کی مسجد میں جمع کیا، اور ان سے کہا کہ اللہ نے مجھ کو تمام دنیا کے لیے رسول بنا کر بھیجا ہے، تو تم لوگ اختلاف نہ کرو، بلکہ تم ملکوں اور شہروں میں جاؤ اور ہر جگہ کے لوگوں تک میری طرف سے میرا پیغام پہنچا دو۔ فَأَدُّوا عَنِّي سیرت ابن ہشام، جلد 2، صفحہ 607۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی یہی تعلیم تھی، جس کی بنا پر اصحاب کرام عرب سے نکل کر بیرونی ملکوں میں پھیل گئے۔

باہر کے ملکوں میں جا کر وہ تجارت کرتے تھے، یا محنت سے اپنی روزی کماتے تھے، اور لوگوں تک اس پیغام کو پہنچاتے تھے جو ان کو پیغمبر آخر الزماں کے ذریعے ملا تھا۔ اس طرح ہر شخص اسلام کا سفیر بن گیا۔ اسی کا یہ نتیجہ تھا کہ اسلام زمین کے چاروں طرف پھیل گیا، اور تمام آباد دنیا میں اسلام کے نشانات دکھائی دینے لگے۔ موجودہ زمانے میں مسلمان معاشی اسباب کے تحت ساری دنیا میں پھیل گئے ہیں۔

اس طرح دوبارہ یہ ممکن ہو گیا ہے کہ وہ ہر جگہ اسلام کے سفیر کا کام انجام دے سکیں۔ اگر وہ ایسا کریں تو ان کا یہ سفر صرف معاشی سفر نہ رہے گا، بلکہ پورے معنوں میں دعوتی سفر بن جائے گا۔ اس طرح اسلام کی عالمی اشاعت پھر اسی طرح ہونے لگے گی جس طرح وہ دورِ اول میں ہوئی تھی۔ کتاب "اسباقِ تاریخ"، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 19۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.