Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Asbaq-e-Tareekh
Asbaq-e-Tareekh

Jamaat-e-Sahaba

Urdu · 3 min

جماعتِ صحابہ، صحیح مسلم کتاب الجہاد والسير میں یہ روایت ہے کہ حضرت عمر بن الخطاب نے حضرت عبداللہ ابن عباس سے بیان کیا کہ جب بدر کا دن تھا اور دونوں گروہ ایک میدان میں آمنے سامنے جمع تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکین کی طرف دیکھا تو وہ 1000 مسلح افراد تھے اور دوسری طرف آپ کے اصحاب صرف 313 تھے، اور ان کے پاس ہتھیار بھی کم تھے۔ اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبلے کی طرف رخ کیا، پھر اپنے دونوں ہاتھ اٹھا کر اپنے رب کو پکارنا شروع کیا۔ آپ نے فرمایا کہ اے اللہ! تو نے مجھ سے جو وعدہ کیا ہے اس کو پورا فرما۔

اے اللہ! اگر تو اہلِ اسلام کی اس جماعت کو ہلاک کر دے تو اس کے بعد زمین میں تیری عبادت نہیں کی جائے گی۔ اللهم إن تهلك هذه العصابة من أهل الإسلام لا تعبد بعدها في الأرض صحیح مسلم حدیث نمبر 1763، البدایہ والنہایہ، ابن کثیر جلد 2 صفحہ 267۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ الفاظ بلا مبالغہ درست تھے۔

آپ کے یہ اصحاب جن کو حالات نے میدانِ بدر میں اکٹھا کیا تھا، وہ خیارِ انسانیت تھے، جیسا کہ حدیث میں آیا ہے: خياركم في الجاهلية خياركم في الإسلام صحیح البخاری حدیث نمبر 3374۔ یعنی تمہارے جو افراد جاہلیت میں بہتر تھے، وہی اسلام میں بھی بہتر ہوں گے۔ حقیقت یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عرب میں جو لوگ اکٹھا ہوئے تھے، وہ پوری بشری تاریخ کے بہترین لوگ تھے۔ وہ لمبے تاریخی عمل کے دوران بن کر تیار ہوئے، اور پھر انہیں یہ موقع ملا کہ وہ خاتم الرسل کا ساتھ دے کر وہ انقلاب برپا کریں جو ہزاروں سال سے اللہ تعالیٰ کا مطلوب تھا۔

مگر اب تک وہ وقوع میں نہیں آیا تھا۔ یہ وہ قیمتی گروہ تھا جو تمام اعلیٰ انسانی اوصاف کا کامل نمونہ تھا۔ وہ ایک طرف خیارِ انسانیت تھا اور دوسری طرف خیارِ اسلام۔ کتاب اسباقِ تاریخ، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 12۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.