ولیم ہنری بِل گیٹس (William Henry Bill Gates III, b. 1955) مشہور امریکی دولت مند ہے- اس نے اپنی زندگی کے تجربات کی روشنی میں کہا کہ— اپنی خوشی کا جشن منانا اچھا ہے، مگر اس سے بھی زیادہ اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنی ناکامی سے سبق سیکھیں:
It is fine to celebrate success, but it is more important to heed lessons of failure.
کامیابی کا جشن منانا صرف پائے ہوئے کو لے کر اُس پر خوش ہونا ہے- اِس کے برعکس، جب آپ اپنی ناکامی پر غور کرکے اُس سے سبق حاصل کریں تو اِس سے آپ کو بہت سے نئے فائدے حاصل ہوتے ہیں- مثلاً ذہنی ارتقا (intellectual development) ، مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے زیادہ کارگر اصول کی دریافت ، تخلیقی فکر (creative thinking) میں اضافہ، وغیرہ-
ناکامی کو عام طورپر لوگ منفی معنی میں لیتے ہیں، مگر ہر ناکامی میں ہمیشہ کوئی مثبت پہلو چھپا ہوا ہوتا ہے- وہ یہ کہ ہر ناکامی آپ کے لیے ایک یاد دہانی (reminder) ہے- ناکامی کے واقعے کو اگر معتدل ذہن کے ساتھ لیا جائے تو آدمی ناکامی کا واقعہ پیش آنے کے بعد مایوس نہیں ہوگا- بلکہ وہ اُس پر غور کرے گا کہ اس کے منصوبے میں کہاں غلطی ہوگئی- اِس طرح کی سوچ آدمی کو اس کی غلطی سے باخبر کرے گی- اِس طرح وہ اِس قابل ہوجائے گا کہ اپنی اگلی منصوبہ بندی زیادہ درست طورپر کرے اور زیادہ صحیح طریقہ اختیار کرکے ماضی کی ناکامی کو مستقبل کی کامیابی میں تبدیل کردے- حقیقت یہ ہے کہ ہر منفی تجربے میں ایک مثبت پہلو موجود ہوتاہے- اِس مثبت پہلو کو دریافت کیجئے اور پھر آپ کبھی مایوسی کا شکار نہیں ہوں گے-زندگی میں سب سے زیادہ اہمیت، اِس بات کی ہے کہ آدمی سبق لینا سیکھے-آدمی کو ذہنی طورپر اتنا زیادہ تیار ہونا چاہئے کہ جب کوئی صورت حال اُس کے سامنے آئے تو وہ فوراً اُس کے اندر چھپے ہوئے سبق کے پہلو کو دریافت کرلے-
اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔
Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.