Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Al-Risala September 2013
Al-Risala September 2013

اسلام اور عقل

Urdu · 2 min read

اسلام اور عقل ایک قدیم موضوع ہے- اِس موضوع پر بہت سی چھوٹی اور بڑی کتابیں لکھی گئی ہیں- مسلمانوں کے علمی ذخیرے میں اِس سلسلے میں جو کتابیں موجود ہیں، اُن میں حسب ذیل چار کتابیں خصوصی اہمیت رکھتی ہیں:

1- قواعد الأحکام فی إصلاح الأنام (دو جلدیں)عز الدین بن عبد السلام (وفات: 1262ء)

other sourceWords of another person or source

2- إعلام الموقعین (چار جلدیں) ابن القیم الجوزیہ (وفات: 1350ء)

other sourceWords of another person or source

3- الموافقات فی أصول الشریعة (چار جلدیں) ابو اسحاق الشاطبی (وفات: 1388ء)

4- حجة اللہ البالغة (دو جلدیں) شاہ ولی اللہ الدہلوی (وفات: 1763ء)

یہ چاروں کتابیں اپنے موضوع پر بلا شبہہ نہایت اہمیت کی حامل ہیں- تاہم ان میں ایک مشترک کمی یہ ہے کہ وہ سب جدید دورِ عقل (modern age of reason)سے پہلے لکھی گئی ہیں- قدیم زمانے میں عقلی غور وفکر مبنی بر قیاس ہوتا تھا، موجودہ زمانے میں عقلی غور وفکر مبنی برسائنس ہوتا ہے- اِس طرح اب تعقل کا فریم ورک بدل گیا ہے- اب اسلامی عقلیات وہی ہے جو سائنسی فریم ورک کی بنیاد پر تیار کی جائے-

عقل (reason) کیا ہے- علمی تعریف کے مطابق، عقل اُس ذہنی صلاحیت کا نام ہے جس کے مقدمات سے نتائج اخذ کیے جائیں- پچھلے زمانے میں یہ مقدمات قیاسی ہوا کرتے تھے- اب ہم سائنسی مقدمات (scientific premises) کے دور میں ہیں- آج کی اسلامی عقلیات وہ ہوگی جس میں سائنسی مقدمات کے ذریعے نتائج اخذ کیے گئے ہوں-اِس کی ایک مثال یہ ہے کہ قرآن کی سورہ البقرہ میں قانونِ شہادت کو بتاتے ہوئے دو عورتوں کو ایک مرد کے برابر قرار دیاگیا ہے (2:282)-

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

قدیم زمانے میں اِس فرق کا سبب یہ سمجھا جاتا تھا کہ مرد کا تعلق صنفِ قوی سے ہے اور عورت کا تعلق صنفِ ضعیف سے- مگر موجودہ زمانے میں جدید تحقیقات نے ہم کویہ موقع دے دیا ہے کہ ہم اِس فرق کی توجیہہ خالص سائنسی بنیاد پر بیان کر سکیں-(تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: ماہ نامہ الرسالہ، اپریل 2006، صفحہ: 7-9 )

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content