Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Al-Risala October 2015
Al-Risala October 2015

امیج بلڈنگ

Urdu · 2 min read

موجودہ زمانے میں بعض اسباب سے عالمی سطح پر اسلام کی امیج (تصویر) یہ بن گئی ہے کہ اسلام تشدد کا مذہب ہے۔ یہ بلاشبہ غلط ہے۔ اس بنا پر اس وقت پہلا کام یہ ہے کہ اسلام کی امیج کو درست کیا جائے۔ امیج کو درست کرنے کا یہ کام موثر طور پر لٹریچر کے ذریعے ہوسکتا ہے۔اس مقصد کے لیے ادارہ الرسالہ نے مختلف مضامین اور کتابیں شائع کی ہیں۔ ان میں سے چار کتابیں یہ ہیں:

1. Quranic Wisdom. (pp. 352)

2. Islam and World Peace. (pp. 200)

3. The Prophet of Peace. (pp. 226)

4. The Age of Peace. (pp. 192)

ان کتابوں میں سے پہلی کتاب ، قرآنک وزڈم یہ بتاتی ہے کہ قرآن تمام تر ایک امن کی کتاب ہے۔ دوسری کتاب، اسلام اینڈ ورلڈ پیس یہ بتاتی ہے کہ اسلام کی تعلیمات تمام تر امن پر مبنی ہیں۔ تیسری کتاب، دی پرافٹ آف پیس یہ بتاتی ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم ایک امن کے پیغمبر تھے۔ چوتھی کتاب، دی ایج آف پیس یہ بتاتی ہے کہ موجودہ زمانہ مکمل طور پر امن کا زمانہ ہے۔ اب جنگ کیے بغیر صرف پرامن طریقِ کار کے ذریعے ہر مقصد کامیابی کے ساتھ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اب آپ کو یہ کرنا ہے کہ ان کتابوں کو ساری دنیا میں فلڈ (flood) کردیں۔ ان کتابوں کو اس طرح پھیلائیں کہ وہ تمام لوگوں تک پہنچ جائیں۔ ان کتابوں کو اس طرح پھیلانا اسلامی دعوت کے کام کے لیے ان شاءاللہ ایک فتح باب ثابت ہوگا۔

جو لوگ ان کتابوں کو عالمی سطح پر پھیلانا چاہیں، ان کو ان شاء اللہ ادارہ الرسالہ کی طرف سے ضروری مدد دی جائے گی۔ ایسے لوگوں کو چاہیے کہ وہ خط یا ٹیلیفون کے ذریعے ادارہ سے ربط قائم کریں۔ یہ ایک اجتماعی فریضہ ہے، اس میں ہر شخص کو اپنی اپنی بساط کے مطابق حصہ لینا چاہیے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.