Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Al-Risala july 2015
Al-Risala july 2015

اسلامائزیشن آف نان اسلام

Urdu · 1 min read

موجودہ زمانے میں بہت سی بدعتیں رائج ہیں- بدعت کیا ہے، بدعت دراصل غیر اسلام کو اسلامی بنانے کا دوسرا نام ہے:

Bid‘a: Islamization of non-Islam

بدعت کے نام سے لوگ صرف کچھ معروف بدعتوں کو جانتے ہیں، مگر ان معروف بدعتوں کے سوا اور بھی بہت سی بدعتیں ہیں جوموجودہ زمانے میں شاندار طورپر مسلمانوں کے درمیان رائج ہیں، جن کو ماڈرن بدعت کہاجاسکتا ہے- ان ماڈرن بدعتوں کا ارتکاب مسٹر اور مولوی دونوں قسم کے لوگ یکساں طورپر کررہے ہیں- بدعت کی کوئی لگی بندھی فہرست نہیں بنائی جاسکتی۔

ماڈرن بدعتیں کیا ہے- وہ ہیں— آؤٹنگ، شاپنگ، فیملی فنکشن، میرج سریمنی، افطار پارٹی، عید ملن، جشن شب قدر، خِطبہ(engagement) سریمنی، نکاح سریمنی، ولیمہ سریمنی، وغیرہ-

بدعت کا لفظی مطلب نئی چیز (innovation) ہے- یعنی دین میں کوئی نئی بات نکالنا- اسلام میں رسول اور اصحاب رسول کو نمونہ (model) کا درجہ حاصل ہے- بعد کے زمانے میں مسلمانوں کی روش کو اسی ماڈل سے جانچا جائے گا- جو طریقہ رسول اور اصحابِ رسول کے مطابق ہو، وہ سنت ہے، اور جو طریقہ رسول اور اصحاب کے نمونے کے مطابق نہ ہو، وہ بدعت ہےاور بدعت کو حدیث میں ضلالت (صحیح مسلم، حدیث نمبر:867) کہاگیا ہے-

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

کچھ لوگ جب کسی نئی چیز کو اسلام میں داخل کریں تو ان کو ضرورت ہوتی ہے کہ وہ اس کے جواز (justification)کے لئے کسی آیت یا حدیث کا حوالہ دیں- ایسے لوگ آیت یا حدیث کی غلط تشریح کرکے اس سے اپنے طریقے کو جائز ثابت کرتے ہیں- یہ طریقہ غلطی پر سرکشی کا اضافہ ہے، یعنی ایک غلط کام کرنا اور پھر قرآن وحدیث کی غلط تاویل کرکے اس کو صحیح ثابت کرنا-بدعت دراصل نان اسلام کو اسلامائز کرنے کا دوسرا نام ہے۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content