Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Al-Risala December 2015
Al-Risala December 2015

فساد فی الارض

Urdu · 2 min read

قرآن میں اہل نفاق کا ذکر کرتے ہوئے یہ آیت آئی ہے: وَإِذَا قِیلَ لَہُمْ لَا تُفْسِدُوا فِی الْأَرْضِ قَالُوا إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ (2:11) یعنی اور جب ان سے کہا جا تا ہے کہ زمین میں فساد نہ کرو تو کہتے ہیں کہ ہم تو اصلاح کرنے والے ہیں۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

قرآن کی اس آیت کا تعلق ظلم و تشدد جیسی چیزوںسے نہیں ہے۔ اگر ایسا ہوتا تو یہ آیت مکہ میں نازل ہوتی، جہاں عملاً ایسا کیا جارہا تھا۔ یہ آیت مدینہ میں اتری، اور اس کو اہل نفاق کا عمل بتایا گیا۔ جیسا کہ معلوم ہےمدینہ کے منافقین ظلم اور تشدد جیسی کارروائی نہیں کر رہے تھے۔ تواس آیت میں وہی فعل مراد لیا جائے گا جو مدینہ کے منافقین عملا کر رہے تھے۔

اس پہلو سے غور کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس آیت میں جس چیز کو فساد فی الارض بتایا گیا ہے اس سے مراداہل نفاق کی وہ منفی کار روائیاںہیں جو توحید کی تحریک کے خلاف وہ مدینہ میں چلارہے تھے۔ وہ لوگ بظاہر مسلمان تھے لیکن وہ اپنے ایمان میں مخلص نہ تھے۔ ان کو مسلمانوں سے بغض تھا، لیکن وہ دنیوی مفاد کے تحت مسلمانوں سے وابستہ ہو گیےتھے۔ ان کا اصل مقصود دنیوی مفاد تھا نہ کہ اخروی مفاد۔

جب انھوں نے دیکھا کہ مخلص مسلمان اسلام میں ترقی کررہے ہیں تو ان کو مخلص اہل ایمان سے حسد ہوگیا۔ وہ ان کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے لگے۔ وہ مخلص اہل ایمان کے کام کو کمتر کرکے دکھانے لگے۔ وہ ایسی باتیں کرنے لگے جس سے مخلص اہل ایمان کی تصویر (image) لوگوں کی نظروں میں خراب ہوجائے۔ اسی منافقانہ روش کو قرآن میں زمین میں فساد پھیلانا کہا گیا ہے۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

وہ سازشی انداز میں اہل ایمان کےخلاف معاندانہ کارروائی کرتے تھے۔ یعنی ان کو بدنام کرنا، ان کی تصویر بگاڑنا، ان کے کام کو گھٹا کر پیش کرنا،ان کےخلاف ایسی باتیں کہنا جس سے ان کے اندر آپسی نفرت پھیل جائے، لوگ ان کی طرف متوجہ ہونا چھوڑدیں۔ اہل انکار کا طریقہ کھلی دشمنی ہوتا ہے، اور اہل نفاق کا طریقہ چھپی دشمنی۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content