Maulana Wahiduddin Khan
2 min left
0:00

← Al-Risala December 2015
Al-Risala December 2015

جنت والے

Urdu · 2 min read

قرآن کی سورہ الرعد میں بتایا گیاہے کہ جو لوگ جنت میں داخلے کے مستحق قرار پائیں گے، ان کے ساتھ خصوصی اعزاز کا معاملہ کیا جائے گا- اس سلسلے میں قرآن کی ایک آیت یہ ہے: سَلٰمٌ عَلَیْکُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ(13:24) یعنی (فرشتے اہلِ جنت سے کہیں گے کہ) تم لوگوں پر سلامتی ہو اس صبر کے بدلے جوتم نے کیا، پس کیا ہی خوب ہے یہ آخرت کا گھر-

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

قرآن کی اس آیت میں سلام سے مراد السلام علیکم کہنا نہیں ہے- اس کا مطلب یہ ہے کہ فر شتے اہلِ جنت کو ان کی کامیابی پر مبارک باد دیںگے- ان کو اس بات کی خوش خبری دیں گے کہ دنیا میں تمھارے اعمال کو اللہ نے قبول فرمایا اور یہاں تمھارے لئے ابدی جنت کو مقدر کردیا- اب تم بے خوف ہوکر یہاں رہو- یہ نیا دورِ حیات تم کو مبارک ہو-

صبر (patience) کوئی سلبی صفت نہیں ہے- صبر ایک اعلیٰ درجے کی مثبت (positive) صفت ہے- صبر یہ ہے کہ آدمی موجودہ دنیا میں اس طرح رہے کہ وہ اللہ کے تخلیقی نظام پر پوری طرح راضی ہو- دنیا میں جو کچھ پیش آئے، اس کو اللہ کے تخلیقی نظام کا نتیجہ سمجھے، نہ کہ کسی انسان کا پیدا کیا ہوا مسئلہ-ایسا آدمی دنیا کے مختلف احوال کے درمیان اس طرح رہے گا کہ اس کا ذہن شکایت اور احتجاج سے مکمل طور پر خالی ہوگا، وہ ہر صورتِ حال کو اپنے لئے امتحان کا پرچہ سمجھے گا، وہ ہر صورتِ حال میں کامل اعتدال کو باقی رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرے گا-

اسی سلسلۂ کلام میں صبر کے بارے میں یہ الفاظ آئے ہیں:اور جنھوں نے اپنے رب کی رضا کے لئے صبر کیا(13:22)- یہاں رضائے رب کسی مبہم معنی میں نہیں ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ انھوں نے منصوبۂ خداوندی کو سمجھا، اور کسی تحفظ کے بغیر اس کو تسلیم کرلیا- اپنی ذاتی پسند اور ناپسند کو چھوڑ کر اللہ کی پسند اور ناپسند کو اصل سمجھا اور اس پر پوری طرح راضی ہوگئے- اسی حقیقت کو دوسرے مقام پر النفس المطمئنة (89:27)سے تعبیر کیا گیا ہے-

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it
Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content