Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Watan ki mohabbat
Watan ki mohabbat

یہ اسلام نہیں

Urdu · 1 min read

رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی فوج میں پندرہ ہزار مسلمان ہیں۔ یہ لوگ ایک قسم کے نفسیاتی بحران میں مبتلا ہیں۔ وہ یہ کہ وہ امریکہ کی فوج میں شامل ہوکر ایک مسلم ملک عراق کے خلاف جنگ کریں یا نہ کریں۔ بتایاگیا ہے کہ ایک امریکی مسلمان جس کا نام اکبر تھااور کویت میں امریکی فوج کے ساتھ تھا، اس نے ذہنی پریشانی کے عالم میں امریکی فوجیوں کے کے لیے شخصیت پرگرینیڈ سے حملہ کردیا اور چھ امریکیوں کو مار ڈالا۔

میرے نزدیک اس معاملہ میں امریکی مسلمانوں کے لیے جوچوائس ہے وہ یہ نہیں ہے کہ وہ امریکی فوج میں شامل ہوکر مسلم ملک کے خلاف لڑیں یا نہ لڑیں۔ حقیقی چوائس صرف یہ ہے کہ وہ امریکی شہریت کو قبول کریں یا شہرت کو چھوڑکر امریکہ سے باہر آجائیں۔ میرے نزدیک یہ ایک منافقت (double standard) روش ہے کہ امریکہ کی شہریت لے کر وہاں کی مادی سہولتوں سے فائدہ اٹھایا جائے اور جب امریکہ کو کوئی قومی لڑائی پیش آئے تو اس لڑائی میں امریکہ کا ساتھ نہ دیا جائے۔

آج کل اُمّہ کا جو تصور مسلمانوں میں پھیلاہوا ہے مجھے اس سے اتفاق نہیں۔میرے نزدیک مسلمان اپنے مذہب کے اعتبار سے عالمی امت ہیں مگر وطن کے اعتبار سے ان کی وفاداریاں اسی طرح اپنے وطن کے ساتھ ہونی چاہئیں جس طرح دوسری قوموں کے لوگ اپنے مذہب کے اعتبار سے الگ تشخص رکھنے کے باوجود وطنی معاملات میں بقیہ اہل وطن کے ساتھ ہوتے ہیں۔(ڈائری، 26مارچ2003)

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.