Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Watan ki mohabbat
Watan ki mohabbat

گڈ انڈین

Urdu · 3 min read

انگریزی میگزین سنڈے کے شمارہ 19۔25 نومبر 1995 میں مسٹر ارُن شوری کا ایک تفصیلی انٹرویو چھپا ۔ اس کے انٹرویور منی شنکر ایّرتھے۔ اس انٹر ویو میں مسٹر ارُن شوری نے جو باتیں کہیں ان میں سے ایک یہ تھی کہ ایک اچھے مسلمان (Good Muslim)کا ایک اچھا انڈین (Good Indian) ہونا بہت مشکل ہے ۔ میں نے اس انٹرویوکو پڑھنے کے بعد مسٹرارُن شوری کو ٹیلی فون کیا ۔ میں نے کہا  یہ بتائیے کہ میں گڈمسلم ہوں یا نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ کون کہہ سکتا ہے کہ آپ گڈ مسلم نہیں ہیں ۔ میں نے کہا کہ پھر سن لیجئے کہ میں ایک گڈ مسلم بھی ہوں اور گڈ انڈین بھی ہوں۔ یہ کہتے ہوئے میری زبان سے نکلا— اگر میں گڈانڈین نہیں ہوں تو مہاتما گاندھی بھی گڈ انڈین نہیں تھے ۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

اس واقعہ کے چند روز بعد ڈاکٹر مہیش چندر شرما ( ممبر پارلیمنٹ ) میر ے دفتر میں ملاقات کے لئے آئے ۔ میں نے ان سے مذکورہ گفتگو نقل کی ۔ انھوں نے اس کو سن کر کہا  مولانا صاحب ، آپ کے گڈ انڈین ہونے کے لئے کسی ارُن شوری کے سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں ۔ آپ ایسے کسی سرٹیفکٹ کے بغیر ہی گڈ انڈین ہیں ۔ (ہند و پاک ڈائری)

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

اس کے بعد کا واقعہ ہے۔ 23نومبر سے یکم دسمبر 1996 تک میں پونے میں تھا ۔ایک رات کو فجر سے پہلے چار بجے سو کر اٹھا۔ وضو کرکے دو رکعت نماز لمبی قرأت کے ساتھ پڑھی۔ اس کے بعد اپنے کمرہ میں بیٹھا تو اچانک یاد آیا کہ شری گرو گولوالکر اور مسٹر ارن شوری نے لکھا ہے کہ ایک گڈ مسلم کبھی گڈانڈین نہیں بن سکتا۔ یہ سوچتے ہوئے بے اختیار میری آنکھوں سے آنسو نکل آئے کہ یہ لوگ انسان کو کتنا کم جانتے ہیں۔ ان سے کہیں زیادہ انسان سے واقف انیسویں صدی کا امریکی شاعر والٹ وھٹ مین(Walt Whitman) تھا جس نے کہا کہ

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

I am large enough to contain all these contradictions.

میں یہ کہہ رہا تھا اور رو رہا تھا کہ بخدا میں ایک گڈ مسلم ہوں اور اسی کے ساتھ میں گڈ انڈین بھی ہوں۔ یہ میری شرافت انسانی کی توہین ہے کہ یہ کہا جائے کہ میں جس ملک میں پیدا ہوا، اس کا میں اچھا شہری نہیں ہوں۔ وطن کی محبت ایک خالص فطری جذبہ ہے۔ اور جس چیز کی جڑیں خود فطرت انسانی میں ہوں اس سے کوئی انسان کبھی خالی نہیں ہو سکتا۔

میں نے اپنے دل میں کہا کہ اگر مہاتما گاندھی پیدا ہوں اور کہیں کہ میں تم کو گڈ انڈین ہونے کا سرٹیفکیٹ دیتا ہوں تو میں ایسا سرٹیفکیٹ لینے سے انکار کر دوں گا۔ میں کہوں گا کہ کیا کسی بیٹے کو اس کی ضرورت ہے کہ وہ اپنی ماں کا اچھا بیٹا بننے کے لیے کسی اور کا سرٹیفکیٹ حاصل کرے۔ بخدا میں کسی گرو گولوالکر یا کسی گاندھی کے سرٹیفکیٹ کے بغیر ہی ایک گڈ انڈین ہوں۔ انڈیا کی محبت میں نکلنے والے میری تنہائیوں کے آنسو جن کو دیکھنے والا کوئی نہیں ہوتا وہ بذات خود اس کے لیے کافی ہیں کہ میں اپنے آپ کو پورے معنی میں ایک گڈ انڈین سمجھوں۔(پونہ کا سفر، نومبر 1996)

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content