Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Ulama Aur Deeni Madaris
Ulama Aur Deeni Madaris

اسلامی تمنا

Urdu · 1 min read

جامعہ دارالاسلام کے ایک طالب علم سے جون 2000 میںملاقات ہوئی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ میری تمنا ہے کہ مجھے سعودی عرب میں کوئی کام مل جائے اور وہاں میں بیت اللہ (مکہ) کے پڑوس میں رہوں۔ میں نے کہا کہ یہ کوئی صحیح تمنا نہیں۔ اگریہ صحیح اسلامی تمنا ہوتی تو فتح مکہ کے بعد سارے صحابہ آکر مکہ میں آباد ہوجاتے اور یہیں ان کی قبریں بنتیں۔ مگر جیساکہ معلوم ہے مکہ میں صحابہ کی بہت کم قبریں ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری زمانہ میں فرمایا تھا کہ میں ساری دنیا کے لیے نبی بناکر بھیجا گیاہوں۔ اس لیے تم لوگ مختلف ملکوں میں جاؤ اور وہاں کے لوگوں کو میرالایاہوا دین پہنچاؤ۔ اس کے بعد وہ اطراف کے ملکوں میں پھیل گئے اور دعوتی عمل میں اپنی تمام عمر پوری کردی۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

(ڈائری، 11جون2000)

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content