Maulana Wahiduddin Khan
1 min left
0:00

← Ulama Aur Deeni Madaris
Ulama Aur Deeni Madaris

علم کا حصول

Urdu · 1 min read

عربی کا ایک مقولہ ہے الْعِلْمُ لَا يُعْطِيكَ بَعْضَهُ حَتَّىٰ تُعْطِيَهُ كُلَّكَ (علم تم کو اس وقت تک اپنا جزء نہیں دیتا جب تک تم اس کو اپنا کل نہ دے دو)۔ یہ مقولہ نہایت صحیح ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ علم کے حصول کے لیے یکسوئی اور ارتکاز لازمی طور پر ضروری ہیں۔ کامل ذہنی یکسوئی کے ساتھ جب کوئی شخص لمبی مدت تک محنت کرتا ہے، اس کو علم کا کوئی حصہ ملتا ہے۔ تاہم یہ حصہ بھی صرف جز ئی ہوتا ہے۔ انسان کی محدود عمر کے مقابلہ میں علم کا دائرہ اتنا زیادہ وسیع ہے کہ کوئی شخص اپنی ساری زندگی لگادینے کے بعد بھی علم کے صرف ایک جز ءتک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔ علم کے کل تک پہنچنا موجودہ دنیا میں کسی بھی شخص کے لیے ممکن نہیں۔

original + quoteOriginal text with a quotation or mention inside it

(ڈائری،14جون1997)

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content