Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tarbiat-e-Aulad
Tarbiat-e-Aulad

Aulaad parasti ka fitna.

Urdu · 3 min

اولاد پرستی کا فتنہ۔ ایک حدیثِ رسول میں بتایا گیا ہے کہ قیامت کے دن سب سے زیادہ شرمندہ وہ شخص ہوگا جو دوسرے کی دنیا کے لیے اپنی آخرت کو بیچ دے۔ إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ نَدَامَةً يَوْمَ الْقِيَامَةِ رَجُلٌ بَاعَ آخِرَتَهُ بِدُنْيَا غَيْرِهِ۔ التاریخ الکبیر للبخاری، حدیث نمبر 1927۔

یہ حدیث موجودہ زمانے میں سب سے زیادہ ان لوگوں پر چسپاں، یعنی اپلائی ہوتی ہے جو صاحبِ اولاد ہیں۔ موجودہ زمانے میں صاحبِ اولاد لوگوں کا حال یہ ہے کہ ہر ایک کے لیے اس کی اولاد اس کا سپریم کنسن بنی ہوئی ہے۔ ہر ایک کا یہ حال ہے کہ وہ اپنی اولاد کے لیے زیادہ سے زیادہ دنیا کمانے میں مصروف ہے، اور خود اپنی آخرت کی خاطر کوئی حقیقی کام کرنے کے لیے آدمی کے پاس وقت ہی نہیں۔ موجودہ زمانے میں ہر آدمی اس حقیقت کو بھول گیا ہے کہ اس کی اولاد اس کے لیے صرف امتحان کا پرچہ ہے۔

الانفال، سورہ نمبر 8، آیت 28 ہے۔ اولاد اس کو اس لیے نہیں ملی ہے کہ وہ بس اپنی اولاد کو خوش کرتا رہے۔ وہ اپنی اولاد کی دنیاوی کامیابی کے لیے اپنی ساری توانائی لگا دے۔ موجودہ زمانے میں بہت سے لوگ ہیں جو بظاہر مذہبی وضع قطع بنائے رہتے ہیں، اور رسمی معنوں میں صوم و صلاۃ کی پابندی بھی کرتے ہیں، لیکن عملاً وہ اپنا سارا وقت اور اپنی بہترین صلاحیت صرف دنیا کمانے میں لگائے رہتے ہیں۔

صرف اس لیے کہ جب وہ مریں تو اپنی اولاد کے لیے وہ زیادہ سے زیادہ سامانِ دنیا چھوڑ کر جائیں۔ مگر ایسے لوگ صرف اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں۔ خدا کو دینے کے لیے ان کے پاس صرف کچھ ظاہری رسوم ہیں، اور جہاں تک حقیقی زندگی کا تعلق ہے، اس کو انہوں نے صرف اپنی اولاد کے لیے وقف کر رکھا ہے۔ یہ خدا پرستی نہیں ہے، بلکہ وہ اولاد پرستی ہے۔

اور یہ ایک حقیقت ہے کہ اولاد پرستی کا طریقہ کسی کو خدا پرستی کا کریڈٹ نہیں دے سکتا۔ خدا پرستی زندگی کا ضمیمہ، یعنی اپنڈکس نہیں۔ حقیقی خدا پرستی وہ ہے جو انسان کی پوری زندگی کا احاطہ کیے ہوئے ہو۔ کتاب "تربیت اولاد" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 50۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.