Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tarbiat-e-Aulad
Tarbiat-e-Aulad

Taleem-o-tarbiyat.

Urdu · 3 min

تعلیم و تربیت: اگست 1945 میں جاپان مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ اس نے سیاسی آزادی بھی کھو دی اور معاشی استقلال بھی۔ اس کے بعد جاپان نے یہ کیا کہ سیاسی آزادی کے مسئلے کو چھیڑے بغیر معاشی استقلال کے لیے جدوجہد شروع کر دی۔ اس طریقہ کار کے ذریعے جاپان نے اتنی کامیابی حاصل کی کہ آج وہ سپر اقتصادی طاقت شمار کیا جاتا ہے۔

1990 تک جاپان دنیا کو 5 کھرب ڈالر قرض کے طور پر دے چکا تھا۔ اندازہ ہے کہ 1995 تک جاپان کے عالمی قرضے کی مقدار 10 کھرب ڈالر ہو چکی ہوگی۔ جاپان 1945 میں امریکہ کا سیاسی محکوم تھا۔ آج جاپان نے خود امریکہ کو اپنا اقتصادی مقروض بنا لیا ہے۔

پاکستان کے ایک کالم نویس مسٹر ابوذر غفاری مئی 1992 میں کابل گئے۔ وہاں ان کی ملاقات ایک جاپانی صحافی سے ہوئی۔ انہوں نے جاپانی صحافی سے پوچھا کہ جاپان کی اس حیرت، جاپان کی اس حیران کن ترقی کا راز کیا ہے؟ کس طرح ایسا ہوا کہ جاپان نے ایک ناممکن کو ممکن بنا دیا؟

جاپانی صحافی نے جواب دیا کہ جاپان کی اعلیٰ ترقی کا راز جاپانی قوم کے اعلیٰ کردار میں چھپا ہوا ہے۔ اس نے کہا کہ ہمارے پاس قدرتی وسائل نہیں، اس لیے ہم اپنے بچوں ہی کو اپنا سب سے بڑا سرمایہ سمجھتے ہیں۔ جاپان کا ایک ایک گھر گویا جاپانی بچے کی تربیت گاہ ہے۔ جاپان کے لوگ اپنے بہترین وسائل اپنے بچے کی تعلیم پر صرف کرتے ہیں۔

چنانچہ جاپانی قوم اس وقت مکمل طور پر ایک تعلیم یافتہ قوم ہے۔ ہمارے یہاں جہالت کا کوئی وجود نہیں۔ جاپان میں اتنے زیادہ سائنسی تعلیم یافتہ لوگ ہیں کہ آپ جاپان کو ایک سائنسی قوم کہہ سکتے ہیں۔ اس تعلیم و تربیت نے جاپان کے لوگوں میں اعلیٰ ترین قومی کریکٹر پیدا کر دیا ہے۔

مثلاً جاپانی قوم انتہائی محبت وطن قوم ہے۔ اگر قوم کا ایک روپیہ کا نقصان ہو رہا ہو تو ایک جاپانی اپنی قوم کو ایک روپیہ کے نقصان سے بچانے کے لیے اپنا 100 روپیہ کا نقصان کروا لینے کو اپنے لیے اعزاز سمجھے گا۔ نوائے وقت لاہور، 12 جولائی 1992۔ جاپان نے حریف سے ٹکراؤ کو چھوڑا، اس کے بعد ہی یہ ممکن ہوا کہ وہ اپنے یہاں اعلیٰ سائنسی معاشرہ وجود میں لا سکے۔

یہی دنیا میں ترقی اور کامیابی کا واحد راستہ ہے۔ کتاب "تربیت اولاد" مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 74۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.