Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula
Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula

Tareeq se sabaq

Urdu · 3 min

تاریخ سے سبق: سبق کا سب سے بڑا ذریعہ تاریخ ہے، مگر تاریخ سے سبق لینے کے لیے ضروری ہے کہ آدمی منفی واقعات سے مثبت سبق لینے کا آرٹ جانتا ہو۔ تاریخ منفی واقعات سے بھری ہوئی ہے، اس لیے تاریخ کے معاملے میں کبھی ایسا نہیں ہو سکتا کہ پازیٹو سے پازیٹو سبق لینے کا موقع ملے۔ تاریخ میں ہمیشہ یہ کرنا پڑتا ہے کہ منفی سے پازیٹو سبق حاصل کیا جائے، مگر اکثر لوگ ایسا نہیں کر پاتے۔ اس لیے تاریخ میں ایسی مثالیں بہت کم ہیں، جبکہ کسی نے تاریخ سے کوئی بڑا سبق لیا ہو۔

تاہم تاریخ میں کچھ استثنائی واقعات ہیں، مثلاً مغرب کی صلیبی قوموں کی زندگی میں یہ انوکھا واقعہ ملتا ہے کہ انہوں نے 200 سالہ صلیبی جنگوں کے دوران ذلت آمیز شکست، یعنی humiliating defeat، کا تجربہ کیا۔ لیکن اس کے بعد ان کے اندر ری پلاننگ آئی، انہوں نے اپنی کوششوں کا میدان جنگ کے بجائے سائنس کے میدان کو بنا لیا۔ پھر دنیا نے یہ حیرت انگیز واقعہ دیکھا کہ صلیبی جنگوں کی ناکامی کے بعد انہوں نے ویسٹرن سولائزیشن کا مینار کھڑا کر لیا۔ دوسری مثال جرمنی کی ہے؛ جرمنی کو دوسری عالمی جنگ میں ٹوٹل شکست ہوئی، یہاں تک کہ ان کے ملک کا تہائی حصہ کٹ کر الگ ہو گیا۔

مگر جرمنی کے لیڈروں نے دوسری عالمی جنگ کے بعد ایک انوکھی پلاننگ، یعنی planning on the remaining part of land، کی، اور دنیا نے دیکھا کہ جرمنی نے اپنے کھوئے ہوئے ملک کو دوبارہ حاصل کر لیا۔ جدید صنعت کے میدان میں اتنی زیادہ ترقی کی کہ پہلے سے بھی زیادہ ترقی کا درجہ حاصل کر لیا۔ یہ طریقہ، جس کے ذریعے ان قوموں نے کامیابی حاصل کی، اس کی ایک لفظ میں ری پلاننگ۔ یہ طریقہ، جس کے ذریعے ان قوموں نے کامیابی حاصل کی، اس کو ایک لفظ میں ری پلاننگ کہا جا سکتا ہے۔

جب بھی آپ کو آپ کے پہلے منصوبے میں ناکامی ہو جائے، تو کبھی مایوسی کا راستہ مت اختیار کیجیے، بلکہ ایک تجارتی فارمولے کے مطابق ایسا کیجیے: Think, think, there must be a better way. یہ فارمولا عملاً یہی ہے کہ آپ اپنے معاملے کی ری پلاننگ کیجیے۔ تعمیر شخصیت مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 428۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.