Maulana Wahiduddin Khan
3 min left
0:00

← Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula
Tameer-e-shakhsiyat kamiyaab zindagi ka formula

Shakhsiyat ka irteqa

Urdu · 3 min

شخصیت کا ارتقاء قرآن کی ایک اصطلاح "تزکیہ" ہے، انسانی فلاح کا ذریعہ قرآن میں تزکیہ، سورہ نمبر 91 آیت 9 تا 10 کو بتایا گیا ہے۔ قرآن کے مطابق جنت کی اعلیٰ دنیا میں صرف ان افراد کو داخلہ ملے گا جنہوں نے موجودہ دنیا میں اپنا تزکیہ کیا تھا، سورہ نمبر 20 آیت 76۔ تزکیہ کا لفظی مطلب تطہیر، یعنی purification ہے، جس طرح خام لوہا یعنی اور مختلف قسم کے شدید مراحل سے گزر کر ایک بامعنی مشین کی صورت اختیار کرتا ہے، اسی طرح انسان کی شخصیت بھی مختلف قسم کے شدید مراحل سے گزر کر ایک مزکّہ شخصیت، یعنی purified soul کی صورت اختیار کرتی ہے۔ یہ شدید مراحل کیا ہیں؟

یہ شدید مراحل وہ ہیں جبکہ انسان کو غیر مطلوب حالات سے سابقہ پیش آتا ہے۔ یہ غیر مطلوب حالات وہ مواقع ہیں جن سے گزرتے ہوئے انسان اپنی شخصیت کی تعمیر کرتا ہے۔ جب انسان کی ایگو پر ضرب لگے اور وہ عدل پر قائم رہے، جب انسان کو غصہ آئے اور وہ اپنے غصے کو کنٹرول کر لے، جب انسان کو کوئی بڑائی ملے لیکن وہ متواضع یعنی modest بنا رہے، جب انسان کے اندر انتقام کی آگ بھڑکے اور وہ اپنے اندر ہی اندر اس آگ کو بجھا دے، جب انسان کے اندر کسی کے خلاف نفرت جاگ اٹھے اور وہ پھر بھی اس کے لیے اپنی خیر خواہی کو باقی رکھے، جب انسان پر کوئی دباؤ نہ ہو، اس کے باوجود وہ اعتراف یعنی acknowledgement کا ثبوت دے، وغیرہ۔ یہی وہ مواقع ہیں جو انسان کا تزکیہ کرتے ہیں اور انسان کے اندر اعلیٰ شخصیت کی تعمیر کرتے ہیں۔

یہ مواقع معتدل حالات میں پیدا نہیں ہو سکتے، یہ صرف غیر معمولی حالات یعنی abnormal situation میں پیدا ہوتے ہیں۔ قرآن کے مطابق اس امتحان میں وہی شخص کامیاب ہو سکتا ہے جس کے اندر صبر کی صفت پائی جائے، سورہ نمبر 41 آیت 35۔ تعمیر شخصیت، مولانا وحید الدین خان، صفحہ نمبر 422۔

Highlights
Reading

اللہ کی معرفت دین کی روح ہے۔ معرفت کے بغیر دین ایک بے جان صورت بن جاتا ہے۔

Typeface
Page
Background
Text sizeAaAa
Line spacing
Word spacing
Paragraphs
Alignment
First line
Listening
Speed
Keep readingwhere playback stops
Related content

Nothing is attached to this chapter yet — no quoted source it cites, and no lecture where the same passage is discussed.